تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / ٹیسٹ سیریز،پاکستان اور انگلینڈ آج لارڈز میں مدمقابل ہونگے

ٹیسٹ سیریز،پاکستان اور انگلینڈ آج لارڈز میں مدمقابل ہونگے

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم جون سے 5 جون تک لیڈز میں کھیلا جائیگا
(سپورٹس لائف)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج جمعرات سے لندن، لارڈز میں شروع ہوگا۔ میچ سے قبل پاکستان ٹیم نے بھرپور ٹریننگ حاصل کی ہے۔ پاکستان کی ٹیم کے لئے انگلینڈ کے خلاف فتوحات بہت اہم اور فتوحات کے نتیجے میں پاکستان ٹیم عالمی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر سکتی ہے اور پاکستان ٹیم کے لئے سنہری موقع ہے کہ وہ عالمی رینکنگ میں ساتویں سے پانچویں پوزیشن اپنے نام کر لے تاہم اس مقصد کے حصول کے لئے پوری ٹیم کو ہر شعبہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔اس سے قبل پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ پاکستان کی ٹیم نے 5 وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا۔ انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان اور لیسسٹر شائر کے درمیان کھیلا گیا دو روزہ ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم جون سے 5 جون تک لیڈز میں کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائیگی جس کا پہلا میچ 12 جون کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی 20 کرکٹ میچ 13 جون کو کھلا جائیگا۔ ٹی 20 سیریز کے دونوں میچز ایڈن برگ کے مقام پر کھیلے جائینگے۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*