بنیادی صفحہ / سکواش / پاکستان رواں سال سکواش کے7عالمی مقابلوں کی میزبانی کرے گا =+= قمر زمان

پاکستان رواں سال سکواش کے7عالمی مقابلوں کی میزبانی کرے گا =+= قمر زمان

5 ہزار ڈالر سے لے کر 70 ہزار ڈالر کے 7 ایونٹس کی میزبانی پاکستان کو دی گئی ہے، قمر زمان
سپورٹس لائف) پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن نے رواں سال پاکستان کو7 بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی سونپ دی نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے پشاور میں رمضان تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں نئے ٹیلنٹ کوسامنے لایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان اسکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ پی ایس اے نے رواں سال 5 ہزار ڈالر سے لے کر 70 ہزار ڈالر کے 7 ایونٹس کی میزبانی پاکستان کو دی ہے جس میں تین ایونٹ اسلام آباد، دو کراچی اور دو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ اسلام آباد میں ایک ایونٹ پاکستان سرکٹ ون مینز 10 ہزار ڈالر جبکہ خواتین کا 5 ہزار ڈالر کا کامیابی سے انعقاد ہو چکاہے۔ عید کے بعد لاہور میں پی ایس اے کا ایونٹ کھیلا جائے گا۔اس کے بعد مرحلہ وار اسلام آباد سمیت کراچی میں بھی پی ایس اے کے مقابلے ہوں گے۔ ان ایونٹ میں دنیا بھر سے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ قمر زمان نے کہاکہ پاکستان میں دوبارہ بین الاقوامی مقابلوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور یہ پاکستانی کھلاڑیوں کیلیے کارآمد ثابت ہو رہا ہے کیونکہ ان کی عالمی رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایئر فورس ملک میں اسکواش کے فروغ اور بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*