بنیادی صفحہ / ریسلنگ / ریسلر محمد انعام ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ارشد ستار

ریسلر محمد انعام ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ارشد ستار

محمد انعام کی میگا گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کی گارنٹی نہیں دے سکتا،لیکن وہ بہترین کارکردگی دکھائیں گے
اسلام آباد(سپورٹس لائف)پاکستان ریسلنگ فیڈریشن(پی ڈبلیو ایف) کے سیکرٹری ارشد ستار نے کہا ہے کہ قومی ریسلر محمد انعام بھرپور فارم میں ہیں اور وہ رواں برس شیڈول ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ محمد انعام نے کامن ویلتھ گیمز میں ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ایشین گیمز 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا میں منعقد ہوں گے۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں ورلڈ کلاس ریسلرز شرکت کریں گے اسلئے میں محمد انعام کی میگا گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کی گارنٹی نہیں دے سکتا لیکن وہ زبردست فارم میں ہیں اسلئے تمغہ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیمز میں ہمارے ریسلرز کیلئے تمغہ جیتنے کے امکانات کم ہوں گے اسلئے ہم نے تین یا چار رکنی ٹیم کو میگا گیمز میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، محمد انعام اور محمد بلال ملک کی نمائندگی کریں گے جبکہ ایک یا دو مزید ریسلرز کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ریسلرز کو جدید اور اعلی تربیت کیلئے بیرون ممالک بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان سپورٹس بورڈ کو بھی آگاہ کر دیا ہے، ہمارا روس،، ترکی اور یوکرین سے رابطہ ہے اور جیسے ہی ان ممالک کی طرف سے جواب آئے گا ہم ریسلرز کو دو ماہ کی تربیت کیلئے وہاں بھیجیں گے۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

آرم ریسلنگ کے مقابلے رستم خان اور محمد ذیشان نے جیت لئے

حماد اور ولید نے ہیوی اور اسفندیار اور عبید اللہ نے لائٹ کلاس میں دوسری ...

ریسلنگ،کبڈی ،ہاکی سمیت روایتی کھیلوں کو بحال کرینگے،ریاض حسین پیرزادہ

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈکے زیر اہتمام ورلڈ بیچ ریسلنگ ...

بادشاہ خان نے رائل رمبل فائٹ جیت لی

الجیریا کے یاسین عثمانی نے سکاٹ لینڈ کے ٹینگو ٹم کیخلاف کامیابی حاصل کی جبکہ ...

ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہم صرف اور صرف پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی واپیس کیلئے کوشاں ہیں

اسلام آباد(عارف محمود ) سپو ر ٹس لا یف سے خصوصی گفتگو کے دوران پرو ...

ریسلنگ میں طویل عرصہ حکمرانی کرنے والے انڈر ٹیکر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

نیویارک(سپورٹس ڈیسک)ریسلنگ کے رنگ پر سب سے زیادہ عرصے تک حکمرانی کرنے والے انڈر ٹیکر ...