بنیادی صفحہ / ہاکی / ہاکی چیلنج کپ ، پشاور لائنز اور پشاور گرین نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ہاکی چیلنج کپ ، پشاور لائنز اور پشاور گرین نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

( سپورٹس لائف رپورٹر) رمضان سپورٹس فسیٹول کے سلسلے میں جاری ہاکی چیلنج کپ میں پشاور لائنز اورپشاور گرین کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، فائنل آج کھیلاجائیگا، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون اور صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام رمضان سپورٹس فیسٹول ہاکی چیلنج کپ میں سیمی فائنل رائونڈ مکمل ہوگیا جسکے پہلے سیمی فائنل میں پشاور لائنز نے پشاور بلیو کو ایک کے مقابلے تین گول سے شکست دی جس میں ہارون، امجد اور فواد نے ایک ایک گول کیاجبکہ پشاور بلیوکی طرف سے ضیاء الرحمان نے گول کیا۔ دوسرا سیمی فائنل میں پشاور گرین نے پشاور ٹائیگرز کو دو کے مقابلے تین گول سے ہراکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ، دونوں ٹیموں کے مابین میچ کافی سنسنی خیز رہا پہلے ہاف میں دو نوں ٹیمیں دو دو گول سے برابر رہی لیکن کھیل کے آخری لمحات میں پشاور گرین کی طرف سے شان نے گول کرکے میچ میں تین دو سے کامیابی حاصل کی ، اس موقع پر صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی ہدایت اﷲ ، کوچز یاسر اسلام ، ضیاء الرحمان بنوری سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

پشاور ریڈ نے پشاور کپ ہاکی چیمپئن شپ جیت لی….عظمت

(سپورٹس لائف رپورٹر)پشاور ریڈ نے پشاور کپ ہاکی چیمپئن شپ جیت لی گزشتہ روز چیمپئن ...

پشاور ہاکی کپ کا آغاز ہو گیا ہے . . عظمت خان

پشاور ریڈ نے ایئر فورس کو 2-1 سے شکست دیدی،ماری پیٹرولیم نے پشاور گرین کو ...

پی ایچ ایف عہدیداروں میں محاذ آرائی۔اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔ میاں اصغر سلیمی

عظمت خان (سپورٹس لائف) عرصہ ہو چکا، اپنے سسرال جنوبی افریقہ نہیں جا سکا، اس ...

پاکستان ہاکی ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے فٹنس لیول بہت کم ہے، فزیکل ٹرینر

یویو ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کا فٹنس لیول 20 پلس ہے، کھلاڑیوں کی100 فیصد فٹنس ضروری ...

خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل

سابق آئی جی سعید خان چیئر مین، سید ظاہر شاہ صدر ، حاجی ہدایت اﷲ ...