بنیادی صفحہ / ٹیبل ٹینس / خیبرپختونخوا کی ابصار علی کا دبئی انٹر نیشنل ٹیبل ٹینس مقابلوں میں شاندار کارکردگی

خیبرپختونخوا کی ابصار علی کا دبئی انٹر نیشنل ٹیبل ٹینس مقابلوں میں شاندار کارکردگی

کھیلوں کے سفیر کی حیثیت سے ٹاپ برج الخلیفہ ‘زید دبئی چیریٹی’برج العرب ‘رائل ڈیٹس ‘ڈیوا ‘عمار مالز کے ایگزیکٹوز سے ملاقاتیں کیں
(سپورٹس لائف رپورٹر)ابصار ویلفیئر فائونڈیشن کے صدر ابصار علی نے دبئی میں کھیلوں کے سفیر کی حیثیت سے ٹاپ برج الخلیفہ ‘زید دبئی چیریٹی’برج العرب ‘رائل ڈیٹس ‘ڈیوا ‘عمار مالز کے ایگزیکٹوز سے ملاقاتیں کیں جس میں انہوں نے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ و ترقی پر تبادلہ خیال کیا اور انہوں نے انہیں کھیلوں کے فرو غ کیلئے سپانسر شپ دینے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے ‘ابصار علی نے پاکستان پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا عرب امارات کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف سپانسرز نے وعدہ کیا ہے دوسری طرف انہوں نے انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کی جس میں 64 ممالک کے کھلاڑی شامل تھے جس میں انہوں نے آٹھویں پوزیشن حاصل کی ‘انہوں نے تین روزہ ٹیبل ٹینس ورکشاپ میں بھی شرکت کی جس میں چائنا کے طرز پر کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے طریقہ کار بتائے گئے ‘انہوں نے کہا کہ وہ جولائی کے آغاز میں ملائشیا ‘آخری ہفتے میں لندن اور پھر اگست میں انڈونیشا جائیں گے جس کا مقصد خیبر پختونخوا کے ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کے لئے کوچز کا بندوبست کرنا اور ان کے لئے سپانسر شپ کی تلاش ہے ۔اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کو پانچ ہزار اور دس ہزار روپے کیمپ کے لئے دئیے گئے اس کے علاوہ ان میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے ڈی جی سپورٹس جنید خان نے رمضان سپورٹس فیسٹیول کے ٹیبل ٹینس ونرز کے لئے پانچ ‘پانچ ہزار روپے انعام کا اعلان کیا اس کے ساتھ انہوں نے تین انٹرنیشنل ٹیبل ‘ربڑ میٹ اور ٹیبل ٹینس ہال کی تزئین و آرائش کا بھی وعدہ کیا۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

11واں نیشنل بینک انٹرزونل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز

(سپورٹس لائف رپورٹر) 11واں نیشنل بینک انٹرزونل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ ایک رنگارنگ تقریب کے ...

ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کی تیاری، صوبے بھر سے 16 لڑکیوں کا انتخاب

(سپورٹس لائف رپورٹر) ٹیبل ٹینس کے عالمی کھلاڑی اور خیر سگالی سفیر ابصار علی کی ...

ماسٹر کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز

( سپورٹس لائف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ماسٹر کپ ...

پشاور( سپورٹس رپورٹر) خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام رمضان ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ...

ٹیبل ٹینس کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان نے باضابطہ افتتاح کیا

پشاور (سپورٹس لائف رپورٹر) خیبر پختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خواتین انڈر ...