بنیادی صفحہ / اتھلیٹکس / رمضان المبارک ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول کا آغا زہوگیا،ڈپٹی کمشنر پشاور عمران حامد شیخ نے افتتاح کیا

رمضان المبارک ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول کا آغا زہوگیا،ڈپٹی کمشنر پشاور عمران حامد شیخ نے افتتاح کیا

(سپورٹس لائف رپورٹر)رمضان المبارک ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول کا آغا زہوگیا،طہماس خان گرائونڈ پر کھیلے جانیوالے اس فیسٹول کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر پشاور عمران حامد شیخ تھے جنہوںنے باقاعدہ فیسٹول کا افتتاح کیا۔اس موقع پرہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کت ڈائریکٹر سبحان اللہ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ،ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس عبدالرشید انور،ڈسٹرکٹ کونسل کے اراکین داکٹر نعمان ِص سجاد بنگش ،صوبائی چک بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین وجہیہ اللہ خان سمیت کثیر تعدادمیں دیگر شخصیات بھی موجود تھے ۔طہماس گرائونڈ پررات کی مصنوعی روشنی میں کھیلے جانیوالے سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں منعقدہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں اریانہ افغان کلب نے ایک سخت مقابلے کے بعد ایریگیشن فٹ بال کلب کو پیلنٹی کے ذریعے دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اس سلسلے میں آرچری ،چک بال،والی بال،بیڈمنٹن اور دیگر کھیلوں کے مقابلے کھیلے جارہے ہیں آرچری کے ایونٹ کے پہلے روز مقابلوں میں ظفر پہلے اور عبداللہ دوسرے نمبر پر رہے ،جبکہ خواتین کٹیگری میں شہناز اور زینب کی پوزیشن مستحکم رہی ،ایونٹ میں قومی ٹیم کوچ سرفرازسمیت نواب علی نے آرچری ایونٹ کو ارگنائز کررہے ہیں۔گزشتہ شپ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے زیراہراہتمام ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر سجاد بنگش کے فنڈز سے رات کی مصنوعی روشنی میں منعقدہ ڈسٹرکٹ رمضان سپورٹس فیسٹول کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور عمران حامد شیخ نے کہاہے کہ نوجوان ہمارا بہتر مستقبل ہیں ملک کی ترقی اور خوشحالی انہی سے وابستہ ہے یہی وجہ ہے کہ نواجوں کو غلط سرگرمیوں سے بچاکر کھیل کھود میں مصروف رکھناچاہتے ہیں تاکہ انکے اندر کی صلاحیتوں کو مزید نکھاراجائے ،جبکہ انہوںنے پشاور میں سپورٹس کے فروغ میں ڈی ایس اوجمشید بلوچ کی کاوشوں کو بے حدسراہا ۔انہوںنے اس عزم کا اظہارکیاکہ انشاء اللہ نوجوانوں کی سرہرستی اسی طرح جاری رکھیں گے اور انکی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے کیلئے اپنی تمام تتر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیںگے ۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

نیشنل فٹسال چیمپین شپ میںصوبہ خیبرپختونخواکی ٹیم پہلی بارشرکت کرے گی. عابدعلی

پشاور(سپورٹس لائف) صوبائی ٹیم کے لیے صوبہ بھرمیں ٹرائلزکے انعقاد کا فیصلہ جبکہ پشاورمیں پانچ ...

آل خیبرپختونخوا ایمچور موئے تھائی ٹورنامنٹ کے مقابلے اختتام پذیر

( سپورٹس لائف رپورٹر)9 ویں آل خیبرپختونخوا ایمچور موئے تھائی ٹورنامنٹ کے مقابلے اختتام پذیر ...

آل پاکستان سپیشل پرسن سپورٹس فیسٹول آخری مرحلے میں داخل

(سپورٹس لائف رپورٹر)ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ایبٹ آباد میں جاری 26 واں آل ...

26 ویں آل پاکستان سپیشل پرسن سپورٹس فیسٹول کا آغاز

ملک بھر سے 600 سے زائد مرد وخواتین ایتھلیٹ شرکت کررہے ہیں ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس ...

خیبرپختونخوا سپیشل یوتھ فیسٹیول رنگارنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر

ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ امور نوجوان بابر خان نے تمام فاتح خصوصی اتھلیٹ نوجوانوں میں میڈلز ...