بنیادی صفحہ / سکواش / سکواش کے سابقہ عالمی کھلاڑی احسان اللہ کی ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا سے ملاقات

سکواش کے سابقہ عالمی کھلاڑی احسان اللہ کی ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا سے ملاقات

ڈی جی سپورٹس جنید خان نے معروف کھلاڑی کی خدمات کو سراہا اور انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی۔
(سپورٹس لائف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا جنید خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلوںکی ترقی کیلئے لیجنڈ کھلاڑیوں کی خدمات ضروری ہے ، اس کے بغیر کھیلوں کے شعبہ میں ترقی ناممکن ہے ، ماضی کے دور میں سکواش کے کھلاڑیوں نے پوری دنیا میں پاکستان کو جونام دیا ہے وہ آج تک کوئی نہیں مٹاسکا،ان خیالات کااظہار انہوںنے گذشتہ روزسکواش کے سابقہ بین لااقوامی کھلاڑی احسان اللہ سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔جنید خان نے احسان اللہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خصوصی یادگاری شیلڈ بھی پیش کی اور کہا کہ احسان اللہ نے جان شیر خان اور جہانگیرخان جیسے کھلاڑیوں کی طرح بین الاقوامی سطح پر نہ صرف پاکستان کی نمائندگی کی بلکہ پاکستان کیلئے کئی اعزازات بھی جیتے ہیں ،جوکہ ہم سب کیلئے فخر کے مانند ہے،ہم ان جیسے کھلاڑیوں پر ناز کرتے ہیں،انہوںنے کہا کہ پاکستان میں سکواش کی زوال پزیرحیثیت کو دوبارہ اجاگر کرنے کیلئے لیجنڈ کی رہنمائی کی اشد ضرورت ہے تاکہ انکی خدمات سے ہمارے نوجوان کھلاڑی مستفید ہوں۔اس موقع پر احسان اللہ سکواش کی بہتری کیلئے خود اپنی خدمات کی پیشکش کی جس پر ڈی جی جنید خان نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں موقع فراہم کرنے کا وعدہ کیا ۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*