بنیادی صفحہ / متفرق / ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول ،انٹر کلب کبڈی ٹورنامنٹ ہزار خوانی ،جبکہ بیڈمنٹن میںاسلامیہ ماڈل سکول نے کامیابی حاصل کی،

ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول ،انٹر کلب کبڈی ٹورنامنٹ ہزار خوانی ،جبکہ بیڈمنٹن میںاسلامیہ ماڈل سکول نے کامیابی حاصل کی،

(سپورٹس لائف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رات کی مصنوعی روشنی میں جاری ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا، انٹر کلب کبڈی ٹورنامنٹ ہزار خوانی کبڈی ٹیم نے جیت لیا،جنکے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں،جبکہ بیڈمنٹن مقابلوں کے فائنل میچ میں اسلامیہ ماڈل سکول کی ٹیم نے لخکر آباد کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ،اس موقع پراسلامیہ ماڈل سکول کے پرنسپل مولاناخان بہادر اور نوجوان سماجی کارکن عبدالرئوف مہمانان خصوصی تھے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور کے زیر اہتمام منعقدہ اس فیسٹول میں کرکٹ،رسہ کشی،کبڈی ،چک بال ،بیڈمنٹن اور فٹ بال کے مقابلے کھیلے گئے جس میں پشاور شہر اور اسکے مضافاتی علاقوں سے بڑی تعدادمیں ٹیموں نے حصہ لیا، اسلامیہ ماڈل سکول میں منعقدہ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں آئی ایم ایس کے کھلاڑیوں نے بہترین اندازمیں کھیل کر لخکر آباد کی ٹیم کو ہرایا ،مینز ڈبل میں اسلامیہ ماڈل سکول کے آمان اللہ اور ذیشان نے لخکر آباد کے عرفان اور سمیع اللہ کو 21-5اور21-15سے ہرایا،جبکہ میزسنگل میں اسلامیہ ماڈل سکول کے عرفان نے لخکر آباد کے حمید اللہ کو 21-10,21-6سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔جبکہ فیسٹول کی مناسبت سے تین روزہ تک کھیلے جانیوالے کبڈی ایونٹ کے سیمی فائنل مراحل میں ہزار خوانی اور بڈھ بیرکی ٹیموںنے برتری حاصل کرلی اور فائنل تک رسائی حاصل کرلی اسی طرح فائنل میچ میں ہزار خوانی کی ٹیم نے 34 کے مقابلے میںبڈھ بیر کبڈی ٹیم کو 28 سکور سے ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرلی، اختتامی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور عمران حامدشیخ مہمان خصوصی تھے جنہوںنے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور عمران حامدشیخ نے کہا ہے کہ کبڈی خیبر پختونخواکے کلچر کا ایک اہم حصہ ہے دنیا کے جدید کھیلوں کے باوجود خیبر پختونخواکے روایتی کھیل آج بھی مقبول ہیں، کبڈی خیبر پختوبخوا کی مٹی کا کھیل ہے یہی وجہ ہے کہ سب سے زیادہ پسندکیا جاتا ہے جس کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں،ہماری کو شش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ کبڈی کی نیشنل چمپئن شپ منعقدکرائے تاکہ نچلی سطح پر نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرایا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں منعقدہ ڈسٹرکٹ انٹر کلب کبڈی ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انکے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرجمشید بلوچ،ڈبلیوایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو انجینئر خان زیب اور دیگر شخصیات بھی موجودتھے ۔انہوںنے کہاکہ کبڈی کا کھیل خیبر پختونخواکے دیہی علاقوں کا مقبول ترین اور جوانوں کا پسندیدہ کھیل ہے، اس لئے ہماری بھر پور کوشش ہوگی کہ اس کھیل کو مزیدفروغ دیاجائے،انکاکہناتھاکہ کبڈی کے مقبولیت کا اندازہ اس ٹورنامنٹ میں بڑی تعدادمیں نوجوان کے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے سے بخوبی لگایاجاسکتاہے۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

پاکستان انٹر نیشنل ہیومن رائٹس آرگنایزیشن صحافی جہانزیب صدیق کو خیبر پختونخوا کا صدر مقرر….

(سپورٹس لائف رپورٹر)پاکستان انٹر نیشنل ہیومن رائٹس آرگنایزیشن نے سینئر صحافی جہانزیب صدیق کو خیبر ...

چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چمپئیں شپ ،10 ستمبر سے مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ،مصر، ہانگ کانگ، ملائیشیا، آسٹریا اور آئرلینڈ سمیت پاکستان کے کھلاڑی حصہ لیں گے

اسلام آباد (خلعت بتول) چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چمپئیں شپ اسلام آباد: پاکستان ...

فٹسال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری عدنان احمد کادورہ صوبہ پختونخواہ

(سپورٹس لائف رپورٹر) پہلے مرحلے میںسوات ،مردان ،چارسدہ کی تنظیموں کی ازسرنوتشکیل۔صوبائی سطح پر تمام ...

نوجوانوں کو کھیل کھود کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنااولین ترجیح ہے ، راشد خان

( سپورٹس لائف رپورٹر) نگراں صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان محمدراشد خان نے کہا کہ ...

کرم ایجنسی میں سپورٹس گالا کا انعقاد

(سپورٹس لائف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس فاٹا کے زیر اہتمام کرم ایجنسی میں ایک ماہ سے ...