تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کراٹے / ورلڈ کیوکشن کرا ٹے چمپیئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان کی ٹیم آزربائیجان کے شہر باکو پہنچ گئی.

ورلڈ کیوکشن کرا ٹے چمپیئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان کی ٹیم آزربائیجان کے شہر باکو پہنچ گئی.

(سپورلا ئف ٹس)ورلڈ کیوکشن کرا ٹے چمپیئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان کی ٹیم آزربائیجان کے شہر باکو پہنچ گئی ورلڈ کرا ٹے چمپیئن شپ میں دنیا بھر سے چا لیس ممالک کی ٹیمیں حصہ لیگی ۔ پا کستان کیو کشن کرا ٹے کے چیف و جنرل سیکرٹری رحمت گل آفرید ی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کیوکشن کر ا ٹے جاپانی ما رشل آرٹس ہے اور دنیا کے دو سوممالک میں اس کی برانچیز ہیں یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں ہونے والے مقا بلوں کیلئے پاکستان کو بھی مقابلوں میں شرکت کی دعوت دی جاتی رہی ہیں ۔آزر بائیجان کے شہر باکو میں منعقد ہونے والے ورلڈ کرا ٹے چمپیئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم کا چھ رکنی دستہ تیار کیا گیا تھا۔اور رحمت گل آفریدی بطور ٹیم مینیجر سلیکٹ ہوئے تھے لیکن فنڈز کی کمی کی وجی سے رحمت گل آفریدی نے اپنی شرکت کی بجائے نوجوان کھلاڑیوں کو مو قع دینے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان سے عبدالصمد اور عامر سہیل جن کا تعلق رحمت مارشل آرٹس اکیڈمی قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور سے ہیں ۔ کو بھیجا ۔ عبدالصمد کا مقا بلہ آج روس کے کھلا ڑی اور عامر سہیل کا مقابلہ آزربائیجان کے کھلاڑی سے ہوگا ۔ رحمت گل آفریدی نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ مالی تعاون کرنے اور ورلڈ کرا ٹے چمپیئن شپ میں کو یقینی بنانے پر ڈائیریکٹر جنرل خیبر پختونخواء سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزجنید خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کھلاڑیوں کے ساتھ ہمدردی کے جزبہ کو سراہا اور کہا کہ جنید خا ن تعاون نہ کرتے تو پاکستانی ٹیم اس اہم چمپیئن شپ میں شرکت سے محروم رہ جاتی ۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*