بنیادی صفحہ / متفرق / نوجوانوں کو کھیل کھود کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنااولین ترجیح ہے ، راشد خان

نوجوانوں کو کھیل کھود کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنااولین ترجیح ہے ، راشد خان

( سپورٹس لائف رپورٹر) نگراں صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان محمدراشد خان نے کہا کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیل کھود کے مواقع اور انٹر نیشنل معیار کاسامان مہیاکرناان کی اولین ترجیح ہے ،ایک صحت مندمعاشرے کے فروغ میں کھیل کھودکی اہمیت سے انکار نہیںکیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاوردورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان ، ڈائریکٹریوتھ اسفندیار خٹک ، ڈپٹی ڈائریکٹرعزیز اﷲ خان ، ایڈمن آفیسر جعفر شاہ ، اے ڈی سپورٹس نعمت اﷲ مروت سمیت دیگرافسران موجود تھیں ۔نگراں وزیر کھیل کو سٹیڈیم کے مختلف حصوں ، فٹبال ، ہاکی ، کرکٹ اکیڈمی ، جمنازیم ، سوئمنگ پول ، بیڈمنٹن ہال، جمناسٹک ، سکواش کورٹس ، میل وفمیل جیم ، ٹینس کورٹ، سپورٹس ہاسٹل،میڈیا سنٹر اور جوان مرکز کا دورہ کرایا گیا اور وہاں پر کھلاڑیوں کیلئے موجود سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس پر صوبائی وزیر کھیل نے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے امید ظاہر کی اس میں مزید بہتری آئیگی ۔ اس موقع پر ڈائرجنرل سپورٹس جنید خان نے سپورٹس اوریوتھ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پانچ سال قبل صوبے میں کھیلوں کے میدانوں کی ابتر صورتحال تھی حکومت نے ہر تحصیل سطح پر گرائونڈ کا جو اعلان کیا اس پر عمل کیا گیا اور 100 سے زائد گرائونڈ مکمل کئے جن میں ان کی تزہین وآرائش، سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر جن میں صوابی ، پشاور، چارسدہ ، مردان اور دیگر شامل ہیں، گزشتہ تین سالوں میں انڈر23گیمز کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا جس میں امسال 2018 میں 11ہزار کھلاڑیوں نے شرکت کی اور ان کھلاڑیوں میں کٹس ، شوز اور دیگر کھیلوں کا سامان تقسیم کیا گیا جبکہ پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں کیلئے تعلیمی سکالر شپ کا بھی اعلان کیا اور ان مرد و خواتین کھلاڑیوں کو سکالر شپ دی جارہی ہے جن میں میٹرک سے ماسٹر لیول تک کے کھلاڑی ہیں ان کے علاوہ صوبہ میں انٹرنیشنل معیار کے کرکٹ گرائونڈ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کی تزہین و آرائش کیساتھ کھلاڑیوں کیلئے ہاسٹل تعمیر کیا جائے گا جبکہ صوبہ میں کھیلوں کیلئے مزید نئے کھیلوں کے گرائونڈ اور سہولیات کی منظوری ہو چکی ہے ، اس موقع پر ڈائریکٹریوتھ اسفندیارخٹک نے کہا کہ ہ یوتھ کیلئے پہلی بار ملک میں یوتھ پالیسی کا اعلان کیا گیا جبکہ ساتھ ہی نوجوانوں کیلئے مختلف پراجیکٹس کا آغاز بھی کیا جن میں ان کی مالی مدد بھی کی گئی ، نگراں صوبائی وزیر کھیل، ثقافت و سیاحت نے محکمہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی اس میں مزید بہترین آئیگی تاکہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلنے کے مواقع فراہم ہو۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

پاکستان انٹر نیشنل ہیومن رائٹس آرگنایزیشن صحافی جہانزیب صدیق کو خیبر پختونخوا کا صدر مقرر….

(سپورٹس لائف رپورٹر)پاکستان انٹر نیشنل ہیومن رائٹس آرگنایزیشن نے سینئر صحافی جہانزیب صدیق کو خیبر ...

چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چمپئیں شپ ،10 ستمبر سے مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ،مصر، ہانگ کانگ، ملائیشیا، آسٹریا اور آئرلینڈ سمیت پاکستان کے کھلاڑی حصہ لیں گے

اسلام آباد (خلعت بتول) چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چمپئیں شپ اسلام آباد: پاکستان ...

فٹسال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری عدنان احمد کادورہ صوبہ پختونخواہ

(سپورٹس لائف رپورٹر) پہلے مرحلے میںسوات ،مردان ،چارسدہ کی تنظیموں کی ازسرنوتشکیل۔صوبائی سطح پر تمام ...

ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول ،انٹر کلب کبڈی ٹورنامنٹ ہزار خوانی ،جبکہ بیڈمنٹن میںاسلامیہ ماڈل سکول نے کامیابی حاصل کی،

(سپورٹس لائف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رات کی مصنوعی روشنی میں جاری ڈسٹرکٹ سپورٹس ...

کرم ایجنسی میں سپورٹس گالا کا انعقاد

(سپورٹس لائف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس فاٹا کے زیر اہتمام کرم ایجنسی میں ایک ماہ سے ...