تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس نیوز / کمراٹ سپورٹس فیسٹیول پروقار تقریب میں اختتام پذیر

کمراٹ سپورٹس فیسٹیول پروقار تقریب میں اختتام پذیر

(سپورٹس لائف رپورٹر) تین روزہ کمراٹ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس کی تقریب تقسیم انعامات گزشتہ روز منعقد ہوئی اس موقع پر ناظم دیر اپرصاحبزادہ فصیح اللہ ‘ ڈپٹی کمشنر عرفان اللہ محسود’اسسٹنٹ کمشنر تنویر احمد ‘ناظم ضیاء الرحمان مہمانان خصوصی تھے ان کے ہمراہ تحصیل ناظم کلکوٹ ملک تاجبر خان ‘ڈی ایس او مختیار حسین سمیت دیگر آفیشلز بھی موجود تھے ‘مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ناظم دیر اپر صاحبزادہ فصیح اللہ نے کہا کہ کمراٹ سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد سیاحوں کی وادی کمراٹ کی توجہ حاصل کرانا تھا اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا تھے’انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش رہی کہ تمام شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں ‘قومی اور بین الاقوامی سیاحوں کو بھی بہترین سہولتیں فراہم کی گئیں ‘انہوں نے کہا کہ وادی کمراٹ میں جہاز بانڈی میڈو’جہاز بانڈہ ‘جہاز بانڈہ جھیل ‘دریائے پنجکورہ اہم مقامات ہیں جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں ‘انہوں نے کہا کہ وادی کمراٹ کو وادی کالام کے ساتھ ملانے کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں ‘ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر دیر اپر مختیار حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس ‘یوتھ اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے تعاون سے وادی کمراٹ میں سپورٹس فیسٹیول مثالی طور پر منعقد کیا گیا جس کے لئے دو ملین روپے مختص کئے گئے تھے جہاں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بھی بہترین سہولتیں فراہم کی گئیں انہوں نے ڈی جی سپورٹس جنید خان کو کراج تحسین پیش کیا جن کی بھرپورکاوشیں اس سپورٹس فیسٹیول میں شامل رہیں ‘آخر میں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں’میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے’وادی کمراٹ حسین قدرتی نظاروں ‘آبشاروں ‘جھیل ‘دریائے پنجکورہ سمیت سبزہ زاروں اور قدآور درختوں کے باعث سیاحوں کے لئے بہترین جگہ ہے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سیاح بھی یہاں کا رخ کررہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ یہاں کی سڑکوں کی جلد از جلد تعمیر کی جائے تا کہ وادی تک سیاحوں کی رسائی باآسانی ہو’کمراٹ سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ ‘والی بال ‘کبڈی ‘اسخے’ہارس رائیڈنگ ‘ایتھلیٹکس سمیت دیگر کھیلیں شامل تھیں’کرکٹ میں 42 ٹیموں نے شرکت کی جس میں ڈون ‘شرینکل کی ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کی جبہ شاہی باد کی ٹیم رنر اپ رہی ‘والی بال کی ٹرافی شاہی باد کی ٹیم نے جیتی جبکہ تیمرہ گرہ کی ٹیم رنر اپ رہی ‘کبڈی میں شرینگل کی ٹیم نے میدان مار لیا جبکہ تھل کی ٹیم رنر اپ رہی’سخے کے ایونٹ میں شرینگل نے پہلی جبکہ کلکوٹ کی ٹیم ر نر اپ رہی ‘ہارس رائیڈنگ میں محمد شاہ نے پہلی جبکہ محمد اسلام نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*