بنیادی صفحہ / اتھلیٹکس / آل پاکستان سپیشل پرسن سپورٹس فیسٹول آخری مرحلے میں داخل

آل پاکستان سپیشل پرسن سپورٹس فیسٹول آخری مرحلے میں داخل

(سپورٹس لائف رپورٹر)ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ایبٹ آباد میں جاری 26 واں آل پاکستان سپیشل پرسن سپورٹس فیسٹیول میں گزشتہ روز کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں کئی ایونٹس کا انعقاد ہوا گزشتہ روز ہونیوالے ایونٹس میں بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایبٹ آباد اور ملتان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئی ہیں فائنل آج منعقد ہوگا اس سے قبل سیمی فائنل میں ایبٹ آباد نے کراچی کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی’کراچی نے پہلے کھیلتے ہوئے 179 رنز بنائے جواب میں ایبٹ آباد نے دو وکٹوں پر 13 ویں اوورمیں ہدف حاصل کرلیا ‘ریاست 113 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ عدیل نے پینتیس رنز بنائے ریاست کو مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیاجبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ملتان نے بلوچستان کو چھبیس رنز سے شکست دی’ ہینڈ کیپ میں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے پی اور بنوں کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئی ہیں ‘گرلز ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں پشاور کی زینب برکت نے زینب نور کو گیارہ چھ اور گیارہ سات سے ہرایا ‘مردوں کے وہیل چیئر ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں الطاف نے احسان دانش کو گیارہ نو اور گیارہ آٹھ سے شکست دی ‘رسہ کشی کے مقابلوں میں کنگسٹن ایبٹ آباد نے ایبٹ آباد لائٹس کو شکست دی جبکہ رائز کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی’سٹینڈنگ ڈسکس تھرو کے مقابلوں میں کے پی کے سپورٹس بورڈ کے عدیل خان نے پہلی ‘ایس ایل ایف کے گلاب خان نے دوسری جبکہ دیر کے لطیف اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘شاٹ پٹ ویہل چیئر کے مقابلوں میں چارسدہ کے مشال خان اول ‘لاہور کے اظہر دوئم اور پی ایف آر ڈی کے نثار صادق نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘شاٹ پٹ تھروئنگ سٹینڈنگ کے مقابلوں میں پشاور کے گلاب آفریدی پہلے ‘اسد شہزاد دوسرے جبکہ بنوں کے فرحان تیسرے نمبر پر رہے’وہیل چیئر چار سو میٹر مقابلوں میں پی ایس کے محمد اسحاق نے پہلی ‘ایبٹ آباد کے عنایت اللہ نے دوسری جبکہ چارسدہ کے نثار خان نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی’وہیل چیئر سو میٹر کے مقابلوں میں ملتان کے احمد یار پہلے ‘آر او ایس کے تحسین دوسرے جبکہ مانسہرہ کے ذوالفقار تیسرے نمبر پر رہے۔ چائلڈ ریس سو میٹر لوئر پورشن بوائز مقابلوں میں لائٹ ہائوس کے نعمان پہلے’سیم سکول کے دانیا دوسرے اور کنگسٹن کے عبدالرحمان تیسرے نمبر پر رہے ‘اپر پورشن 100 میٹر کے مقابلوں میں کنگسٹن کے علی عامر نے پہلی’سپیشل ایجوکیشن کے معین خان نے دوسری جبکہ کنگسٹن کے سعد علی تیسرے نمبر پر رہے ‘چائلڈ ریس میں 200 میٹر کے مقابلوں میں کنگسٹن کے حمزہ نے پہلی ‘رضوان نے دوسری جبکہ اسامہ اور حذیفہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘چائلڈ 100 میٹر گرلز مقابلوں میں رائز کی مریم شاہ نے پہلی’فریدہ نے دوسری جبکہ کنگسٹن کی منزہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی’جیولن تھرو وہیل چیئر کے مقابلوں میں لاہور کے اظہر پہلے ‘بنوں کے عابد دوسرے اور ڈریم کے کامران کے تیسرے نمبر پر رغہے ‘ڈسکس تھرو وہیل چیئر کے مقابلوں میں پشاور کے شکیل نے پہلی ‘ایس او پی کے احسان دانش نے دوسری جبکہ بنوں کے سعید نے تیسری پوزیشن حاصل کی’یاد رہے کہ سپورٹس فیسٹیول میں ملک بھر سے پانچ سو سے زائد ایتھلیٹس 27 ایونٹس میں شرکت کررہے ہیں تین روزہ مقابلوں میں خیبرپختونخوا ‘پنجاب ‘بلوچستان’سندھ’گلگت بلتستان’آزاد کشمیر ‘ملتان سمیت دیگر شہروں سے کھلاڑی شامل ہیں سپورٹس فیسٹیول میں ایتھلیٹکس جس میں شاٹ پٹ’ڈسکس تھرو’جیولن تھرو ‘پاور لفٹنگ ‘ٹیبل ٹینس ‘وہیل چیئر ریس’پچاس میٹر اور سو میٹر ریس ‘چار سو میٹر وہیل چیئر ریس ‘وہیل چیئر ٹیبل ٹینس ‘وہیل چیئر بیڈمنٹن ڈبلز ‘جمناسٹک ‘ڈک ریس ‘باڈی بلڈنگ اور کرکٹ کے مقابلے شامل ہیں۔اس موقع پر سابق ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود ‘ڈائریکٹر آپریشنز سید ثقلین شاہ ‘اے ڈی نعمت اللہ ‘ایڈمن آفیسر جعفر شاہ سمیت مختلف کھیلوںمیں پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرنیوالے ایتھلیٹس اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں’

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

نیشنل فٹسال چیمپین شپ میںصوبہ خیبرپختونخواکی ٹیم پہلی بارشرکت کرے گی. عابدعلی

پشاور(سپورٹس لائف) صوبائی ٹیم کے لیے صوبہ بھرمیں ٹرائلزکے انعقاد کا فیصلہ جبکہ پشاورمیں پانچ ...

آل خیبرپختونخوا ایمچور موئے تھائی ٹورنامنٹ کے مقابلے اختتام پذیر

( سپورٹس لائف رپورٹر)9 ویں آل خیبرپختونخوا ایمچور موئے تھائی ٹورنامنٹ کے مقابلے اختتام پذیر ...

26 ویں آل پاکستان سپیشل پرسن سپورٹس فیسٹول کا آغاز

ملک بھر سے 600 سے زائد مرد وخواتین ایتھلیٹ شرکت کررہے ہیں ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس ...

رمضان المبارک ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول کا آغا زہوگیا،ڈپٹی کمشنر پشاور عمران حامد شیخ نے افتتاح کیا

(سپورٹس لائف رپورٹر)رمضان المبارک ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول کا آغا زہوگیا،طہماس خان گرائونڈ پر کھیلے جانیوالے ...

خیبرپختونخوا سپیشل یوتھ فیسٹیول رنگارنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر

ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ امور نوجوان بابر خان نے تمام فاتح خصوصی اتھلیٹ نوجوانوں میں میڈلز ...