بنیادی صفحہ / اتھلیٹکس / آل خیبرپختونخوا ایمچور موئے تھائی ٹورنامنٹ کے مقابلے اختتام پذیر

آل خیبرپختونخوا ایمچور موئے تھائی ٹورنامنٹ کے مقابلے اختتام پذیر

( سپورٹس لائف رپورٹر)9 ویں آل خیبرپختونخوا ایمچور موئے تھائی ٹورنامنٹ کے مقابلے اختتام پذیر ہوئے مقابلوں میں صوبے کے مختلف اضلاع سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس خیبرپختونخوا سپورٹس بورڈ عزیز اﷲ جان نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ان کے ہمراہ موئے تھائی ایسوسی ایشن کے صدر صاحبزادہ الہادی ، جنرل سیکرٹری عنایت اﷲ خان ، جائنٹ سیکرٹری محمد یاسین ، یاسر سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں ۔ خیبرپختونخوا ایمچور موئے تھائی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیا جس میں صوبے کے مختلف اضلاع سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ریفریز کے فرائض محمد اسرار بنوں، والی محمد پشاور ، ابراہیم مردان ، خورشید شہاب مندنی ، اعزاز ﷲ صافی ، خالد حمید چارسدہ اور خیر السلام نے انجام دیئے ۔ نتائج کے مطابق 45 کلوگرام میں بنوں کے جبران نے گولڈ ، پشاور کے شمس العارفین نے سلور اور بنوں کے سلیمان نے برائونز ، 55 کلوگرام میں گنج پشاور کے امین اﷲ نے گولڈ ، مندنی کے بلال خان نے سلور اور مردان کے اختشام نے برائونز ، 65 کلوگرام میں مندنی کے بصیر شباب نے گولڈ ، چارسدہ کے جواد خان نے سلور اور حسنین نے برائونز 75 کلوگرام میں باغبانان کے گل آغا نے گولڈ مندنی کے عزیز الحق نے سلور اور چارسدہ کے شہاب نے برائونز، 75+ کلوگرام میں مندنی کے آیاز خان نے گولڈ ، پشاور کے تیمور نے سلور اور شاہ زیب نے برائونز میڈل جیتا ، تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کئے ۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

نیشنل فٹسال چیمپین شپ میںصوبہ خیبرپختونخواکی ٹیم پہلی بارشرکت کرے گی. عابدعلی

پشاور(سپورٹس لائف) صوبائی ٹیم کے لیے صوبہ بھرمیں ٹرائلزکے انعقاد کا فیصلہ جبکہ پشاورمیں پانچ ...

آل پاکستان سپیشل پرسن سپورٹس فیسٹول آخری مرحلے میں داخل

(سپورٹس لائف رپورٹر)ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ایبٹ آباد میں جاری 26 واں آل ...

26 ویں آل پاکستان سپیشل پرسن سپورٹس فیسٹول کا آغاز

ملک بھر سے 600 سے زائد مرد وخواتین ایتھلیٹ شرکت کررہے ہیں ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس ...

رمضان المبارک ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول کا آغا زہوگیا،ڈپٹی کمشنر پشاور عمران حامد شیخ نے افتتاح کیا

(سپورٹس لائف رپورٹر)رمضان المبارک ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول کا آغا زہوگیا،طہماس خان گرائونڈ پر کھیلے جانیوالے ...

خیبرپختونخوا سپیشل یوتھ فیسٹیول رنگارنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر

ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ امور نوجوان بابر خان نے تمام فاتح خصوصی اتھلیٹ نوجوانوں میں میڈلز ...