بنیادی صفحہ / فٹ بال / تھماس خان فٹبال گرائونڈ میں کسی قسم کا جلسہ منعقد نہ کریں خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن

تھماس خان فٹبال گرائونڈ میں کسی قسم کا جلسہ منعقد نہ کریں خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن

( سپورٹس لائف رپورٹر) خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری باسط کمال اور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ملک ہدایت نے تمام سیاسی پارٹیوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تھماس خان فٹبال گرائونڈ میں کسی قسم کا جلسہ منعقد نہ کریں کیونکہ تھماس خان فٹبال گرائوندپر کئی عرصے سے کام ہورہا ہے اور اب جاکر کہیں کھیلنے کا قابل ہوا اورکیونکہ ہمیشہ اس کو جلسہ گاہ کے طورپر استعمال کیاگیا ہے جس کی وجہ سے اس گرائونڈ کی حالت کافی خراب ہوئی ، لیکن صوبائی حکومت نے اس کی تزئین وآرائش پر دوبارہ کافی پیسہ خرچ کرکے اسکو دوبارہ کھیلنے کا قابل بنایا ہے انہوں نے نگراں صوبائی حکومت اورمحکمہ کھیل سے گزارش کی ہے کہ ان سیاسی پارٹیوں کو سپورٹس گرائونڈز میں جلسہ سے روکے اگر کسی بھی سیاسی پارٹی نے سپورٹس گرائونز میں جلسہ منعقد کرنے کی کوشش کی تو تمام سپورٹس مین آئندہ الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کرینگے ۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*