تازہ ترین
بنیادی صفحہ / باسکٹ بال / درہ آدم خیل سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر

درہ آدم خیل سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر

( سپورٹس لائف رپورٹر) محکمہ کھیل ایف آر پشاور کے زیراہتمام درہ آدم خیل میں جاری سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا ، فیسٹول میں مردوں کے چھ اور خواتین کے تین گیمز شامل تھے ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سپورٹس کمیٹی کے صدر محمد یونس خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ سپورٹس منیجر ساجد خان آفریدی ، فائد علی خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس فاٹا اورمحکمہ کھیل ایف آر پشاور کے زیراہتمام درہ آدم خیل میں ایک ہفتے سے جاری فیسٹول گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی ، کرکٹ فائنل میںشیروکی یونائیٹڈ نے میروخیل کلب کو 25 رنز سے شکست دی ، شیروکی یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے جس میں ماجد 19 ، اویس آفریدی 15 اور یوسف 12 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے میروخیل کلب کی جانب سے واجد نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جواب میں میروخیل کلب کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 82 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، عمران 17 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ،شیروکی یونائیٹڈ کی طرف سے ماجد ، یونس اور اویس نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، کرکٹ ٹورنامنٹ میں 32 ٹیموں نے حصہ لیا ۔ فاتح ٹیموں کو 60 ہزار اور پچاس ہزار روپے کیش انعام اور ٹرافی دی گئی ۔ ہائی سکول شپالکی وال سکول میں منعقدہ والی فائنل میں شپالکی وال کلب نے سننی خیز مقابلے کے بعد زرغن خیل کلب کو 28 کے مقابلے 30 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کرکے فائنل ٹرافی اپنے نام کرلی ، زرغن خیل کلب کی طرف سے امجد ، شاہ فہد،عباس نے پوائنٹس حاصل کئے ۔ جبکہ شپالکی وال کی طرف سے عامر، حمزہ ، کاشف اور خالد نے پوائنٹس حاصل کئے ۔ والی بال ٹورنامنٹ میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا ۔ اسی طرح والی بال ٹورنامنٹ میں شکیل کلب نے اکبر خان کلب کو 25-19,25-21 اور25-17 سے فتح اپنے نام کی ، آخری میں مہمان خصوصی صدر سپورٹس کمیٹی درہ آدم خیل و ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت محمد یونس خان نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر سپورٹس منیجر ساجد خان آفریدی نے کہا کہ ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا محمد نواز خان کی کوششوںاور اے پی اے کوہاٹ ضیا الرحمان خٹک کی خصوصی ہدایت پر ایف آر جواکی میں بھی سپورٹس گالا کا انعقاد کیاگیا جس میں فٹبال کی 32 ، کرکٹ کی 40 ،باسکٹ بال12 ،ایتھلیٹکس80 کھلاڑی والی بال14 ،اور ہاکی کے8 ٹیموں نے حصہ لیا،انہوں نے کہا کہ ا یف آر پشاور میں رواں مالی سال مرد وخواتین کھیلوں کے ریکارڈ مقابلے منعقد کئے گئے ، انہوں نے کہا کہ ایف آر پشاور اور خاص کر درہ آدم خیل میں فٹبال ، کرکٹ ، والی سمیت مختلف گیمز کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے کھلاڑی نہ صرف نیشنل بلکہ انٹر نیشنل سطح پر بھی ملک وقوم کانام روشن کرچکے ہیں ۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*