بنیادی صفحہ / ٹیبل ٹینس / ماسٹر کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز

ماسٹر کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز

( سپورٹس لائف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ماسٹر کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ بھر سے بہترین بتیس کھلاڑیوں نے شرکت کی ‘افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی ایبٹ آباد کی سماجی شخصیت سرفراز احمد تھے ان کے ہمراہ سیکرٹری ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کفایت اللہ خان ‘ایبٹ آباد کے صدر و سیکرٹری سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں’افتتاحی میچ میں شرجیل نے اویس کو صفر کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی۔خیبر پختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کفایت اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دیں تا کہ وہ نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہی کھلاڑی آنے والے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*