بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس نیوز / رائل شاکر امن سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر

رائل شاکر امن سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر

(سپورٹس لائف رپورٹر)رائل شاکر امن سپورٹس فیسٹیول پروقار تقریب کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا،دیر اپر میں سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا اٹھارہ روزہ دسواں رائل شاکر فلڈ لائٹس دیر اپر سپورٹس فیسٹیول میں آٹھ مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی دیر اپر سپورٹس کمپلیکس میں ہزاروں شائقین کی موجودگی میں سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوا ‘اختتامی تقریب کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر مسرت زمان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ کمانڈر184 ونگ دیر اپر سکائوٹس الیاس ،آرگنائزنگ سیکرٹری رائل شاکر ‘چیئرمین فیسٹیول و ڈی ایس او مختیار حسین ‘اسسٹنٹ ابرار خان سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں’فیسٹیول میں کھلاڑیوں نے کرکٹ ‘والی بال ‘فٹبال جونیئر و سینئر ‘ٹیبل ٹینس ‘بیڈمنٹس ‘رسہ کشی ‘باسکٹ بال اور ایتلھیٹکس وغیرہ میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ‘ڈی جی سپورٹس بورڈ جنید خان نے اختتامی تقریب میں اپنے پیغام میں بتایا کہ ہماری پالیسیاں صاف ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام سپورٹس وینیوز پر فلڈ لائٹس سہولتیں فراہم کی جائیں تا کہ نوجوانوں کو دن کے ساتھ ساتھ رات کو بھی وینیوز پر مقابلوں کی سہولتیں مل سکیں اس کے لئے بڑے جنریٹر بھی لگائے جا رہے ہیں ‘انہوں نے کہا کہ گرائونڈز کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لئے بھی صوبہ بھر میں اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے دیر سپورٹس فیسٹیول کی انتظامی کمیٹی کو مبارکباد پیش کی انہوں نے کہاکہ ہم نے مرد و خواتین بہترین کھلاڑیوں کے لئے سکالر شپس کا اجراء کیا تا کہ وہ بے فکر ہوکر اپنی تعلیم باآسانی جاری رکھ سکیں’انہوں نے کہا کہ ہماری اب کوشش ہے کہ انٹرنیشنل سطح پر صوبے اور ملک کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑیوں کو زیادہ معاشی سپورٹ دی جائے ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر اپر مسرت حسین اور کرنل الیاس نے اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر دیر اپر عرفان اللہ محسود اور ڈی جی سپورٹس جنید خان کو خراج تحسین پیش کیا جن کی کاوشوں اور تعاون سے میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ممکن ہوا کہ دیر میں فٹبال اور کرکٹ کے میچ فلڈ لائٹس میں منعقد کئے گئے اس قسم کے فیسٹیول سے اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے ‘انہوں نے امن و امان کے قیام میں پاک آرمی کی خدمات کو سراہا’کمانڈر184 ونگ دیر اپر سکائوٹس کرنل الیاس نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں کا انعقاد نوجوانوں کے لئے انتہائی ناگزیر ہے اور اس سے ٹیلنٹ سامنے آئیگا ‘ڈی ایس او نے اپنے خطاب میں کھلاڑیوں ‘آرگنائزرز اور تمام تعاون کرنیوالوں کو خراج تحسین پیش کیا اور عزم کا اظہار کیا کہ اس قسم کے ایونٹس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا قبل ازیں کرکٹ کے فائنل میں یونائٹیڈ وڑئی کی ٹیم نے شالیمار یونائٹیڈ کو دو رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی ‘یونائٹیڈ وڑئی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 114 رنز سکور کئے جواب میں شالیمار یونائٹیڈ کی ٹیم 112 رنز پر ڈھیر ہوگئی’فٹبال کے فائنل میں جھنگ بازاراپر دیر کی ٹیم نے شالیمار ایف سی کو ایک گول سے شکست دے دی ‘جھنگ بازار کی ٹیم نے میچ کے آخری منٹ میں جان علی کے ذریعے گول کرکے ٹرافی جیت لی ‘ٹیبل ٹینس کے فائنل میں ڈی سی پرائمری سکول نے رائلز شاکر ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی ‘بیڈمنٹن میں شالیمار وڑئی کی ٹیم نے رائلز شاکر کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں تین گیمز سے ہرایا ‘رسہ کشی میں رائلز شاکر کی ٹیم نے ڈرور کو ایک کے مقابلے میں دو گیمز سے شکست دی ‘باسکٹ بال کے فائنل میں لوڑی کلب نے تحصیل وڑئی کلب کو شکست دی ‘فیصل کو بہترین ایتھلیٹ قرار دیا گیا جبکہ رائلز شاکر کی ٹیم نے ایتھلیٹکس میں اوور آل ٹرافی اپنے نام کی ‘آخر میں کرکٹ ونر ٹیم کو چالیس ہزار روپے انعام ‘رنر اپ کو تیس ہزار روپے’فٹبال ونر کو بیس ہزار روپے ‘رنر اپ کو دس ہزار روپے ‘والی بال ‘باسکٹ بال ‘ٹیبل ٹینس’بیڈمنٹن ‘رسہ کشی اور ایتھلیٹکس کے ونرز کو بیس ہزار روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو دس ہزار رویپ کیش ایوارڈ دئیے گئے بیسٹ ایتھلیٹ کو بھی دس ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

انٹرسکولز رسہ کشی مقابلے سلوان ٹائیگر نے لٹل سٹار کو 3-0سے شکست دیدی…عظمت

ستوری دبنور نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی جیتنے والے کھلاڑیوں میں مہمان خصوصی تاج محمد ...

ایجوکیشنل گیم ا سکرائبل کے انٹرسکول مقابلے اب مردان اور ابیٹ اباد میں

(سپورٹس لائف رپورٹر) دنیا بھرمیں تیزی سے مقبول ہونیوالے ورلڈ نمبرون ایجوکیشنل گیم ا سکرائبل ...

ڈسٹرکٹ پشاورہائی وہائیرسکینڈری سکولزگرلزسپورٹس فیسٹول پروقارتقریب سے شروع

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمس صوفیہ تبسم تھیں جبکہ ا س موقع ...

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا جنید خان نے سال2019ء کو کھیلوں کا سال قراردیا ہے.

(سپورٹس لائف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا جنید خان نے سال2019ء کو کھیلوں کا سال قراردیا ...

صوبائی دارالحکومت پشاور میں پہلاپست قامت سپورٹس فیسٹول شرروع ہوگیا

پشاور(سپورٹس لائف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور میں پہلاپست قامت سپورٹس فیسٹول شرروع ہوگیا،اپنی نوعیت کے پہلے ...