تازہ ترین
بنیادی صفحہ / آرچری / انڈونیشیامیں ہونیوالے ہونیوالے ایشین گیمز کیلئے پاکستان آرچری کی دو رکنی ٹیم کا اعلان کردیاگیا

انڈونیشیامیں ہونیوالے ہونیوالے ایشین گیمز کیلئے پاکستان آرچری کی دو رکنی ٹیم کا اعلان کردیاگیا

(سپورٹس لائف رپورٹر)۔پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیر اہتمام پشاور میں منعقدہ ایک ماہ کا تربیتی کیمپ لگایاگیاجہاں پر3خواتین اور تین مردکھلاڑیوں کو ٹریننگ دی گئی،پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انڈونیشیا میں کھیلی جانیوالے ایشین گیمز کیلئے آرچری کا بہترین ٹیم کے انتخاب کیلئے پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں قومی آرچری تربیتی کیمپ کا انعقاد کیاگیا جہاں پر تین مرداور تین خواتین کھلاڑیوں کو انکی پرفارمنس کی بنیاد پر کیمپ میں طلب کرلیاتھااور ایک ماہ پر مشتمل کیمپ کے بعد دو رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے قومی ٹیم میں ادریس مجید اور نبیلہ کوثر کا انتخاب کرلیا،جنہیں کوچزاجلال الدین اور سرفراز کی نگرانی میںمزید ٹریننگ دی جائے گی جو18اگست تک جاری رہے گی ۔اور انشاء للہ قومی آرچری ٹیم 19اگست کو انڈونیشیاء روانہ ہوگی۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*