بنیادی صفحہ / کبڈی / پہلی خیبرپختونخواکبڈی لیگ پشاورمیں 10 اگست سے

پہلی خیبرپختونخواکبڈی لیگ پشاورمیں 10 اگست سے

(سپورٹس لائف رپورٹر) صوبہ خیبرپختونخواکی تاریخ میں پہلی خیبرپختونخواکبڈی لیگ پشاورمیں کھیلی جائے گی کے پی کبڈی ایسوسی ایشن اورڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے تعاون سےیہ ایونٹ10تا14اگستطہماس فٹ بال سٹیڈیم پشاورمیں کھیلاجائے گاپہلی کے پی کبڈ ی لیگ میں بارہ ٹیمیں شرکت کریں گی آٹھ ٹیموں نے اپنی شرکت کی تصدیق کردی ہے کے پی کبڈی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارباب نصیر احمد نے میڈ یا کوایونٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے بتایاکہ ایونٹ جس میں صوکے متعددضلاع کی ٹیمین شامل ہیں ہرٹیم میںچار کھلاڑیوں متعلقہ ضلع دوکھلاڑی صوبے کے کی کسی بھی ضلع سیجب کہ دوکھلاڑی انٹرنیشنل شامل ہونگے۔خیبرپختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کی جانب سے فاتح ٹیم کوپچاس ہزار،رنز اپ ٹیم کوپچیس ہزارروپے دئے جائیں دس دس ہزاربیسٹ ریڈراورڈیفنڈرکوبھی دیئے جائیں گے ۔پانچ روزہ ایونٹ کے لیے تمام ترتیاری مکمل کرلی گئی ہیں۔انہوںنے مزید بتایاکہ ہمیں ابھی تک کوئی سپانسرشپ مل نہیں سکی ہے جس سے کئی ایک مسائل کاسامنا کرناپڑرہاہے اپنی مدد آپ کے تحت کام کیاجارہاہے اگر کوئی ادارہ ہاصاحب حیثیت افراو،کبڈی لورز ہمارے ساتھ روایتی کھیل کبڈی کی ترقی وترویج کے لیے ہونے والی کبڈی لیگ کوکامیاب بنانے والے تعاو ن کرنا چاہتے ہے توہمارے ساتھ رابطہ کریں تاکہ تاریخ میں پہلی بارمنعقد ہونے والے ایونٹ کوہرلحاظ سے کامیاب کیاجاسکے۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*