بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس نیوز / ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا جنید خان نے سال2019ء کو کھیلوں کا سال قراردیا ہے.

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا جنید خان نے سال2019ء کو کھیلوں کا سال قراردیا ہے.

(سپورٹس لائف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا جنید خان نے سال2019ء کو کھیلوں کا سال قراردیا ہے اور کہا ہے کہ اس سال صوبے کے اندر کھلاڑیوں کیلئے انڈر 23گیمز کی طرح مختلف گیمز میں مقابلے کرائے جائیں گے، تاکہ ہمارے کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میدانوںمیں کھیلنے کے مواقع میسر ہوں۔گذشتہ روز اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جنید خان نے کہا کہ ہم انشاء اللہ خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں گے تاکہ وہ دل لگاکر کھیل سکے اور اپنے آپ کو آگے کے مقابلوںکیلئے ہمہ وقت تیار رکھے،انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں ہم نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کھیلوں کے میدانوں سے لیکر کھیلوں کے سامانوں تک ہر کھلاڑی کو ان کا حق پہنچایا ہے اور انکی ضروریات کو دیکھتے ہوئے کھیلوں کے موجودہ سہولیات کو جدید دور کے مطابق ہم آہنگ کردیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے پشاور سپورٹس کمپلیکس کو اپ گریڈ کرتے ہوئے خواتین کیلئے علیحدہ جم کلب بنایا ، سوئمنگ پول کو اپ گریڈ کیا جارہاہے جبکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر نگرانی کرکٹ اکیڈمی کا قیام عمل میں لایاجارہا ہے اس سلسلے میں پی سی بی کے ساتھ باقاعدہ تحریری معاہد طے پایا گیا اس اکیڈمی سے صوبہ خیبر پختونخوا کا ہر بچہ جوکرکٹ کا شوق رکھتا ہے فائدہ لے سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ابھی چونکہ خیبرپختونخوا میں دوبارہ پی ٹی آئی کی حکومت بننی جارہی ہے تو امید کی جاتی ہے کہ پہلے کی طرح وہ اس بار بھی کھیلوںکے شعبے کو ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتی ہے تو انشاء اللہ کھلاڑی تیا ررہے حکومت سازی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد میدانوں کو دوبارہ گرما دیں گے اور ڈائریکٹوریٹ سپورٹس اپنی وسائل کو بھر پور انداز میں برئوے کار لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چارسدہ سپورٹس کمپلیکس مکمل تیار ہے ، کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس کو بھی جدید طرز پر بنایا جارہاہے ، صوابی سپورٹس کمپلیکس فروری تک مکمل ہوگا جس پر تیس ملین روپے خرچ ہونگے جبکہ ہری پور انڈور ہال بھی جلد مکمل ہوگا جس پر تیس ملین روپے خرچ ہونگے، انہوں نے کہا کہ اسی طرح ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور کو نئے بین الاقوامی طرز پر بنایا جارہا ہے جسکے لئے ایک ارب سے زائد رقم کی منظوری دی گئی ہے جہاں پر انٹر نیشل میچز کھیلے جائیں گے ، انکا کہنا تھا کہ کھلاڑی اب جہاں چاہے کھیل سکتا ہے انہیں ہر قسم کی سہولیات میسر ہوں گے ان تمام اقدامات کے نتیجے میں کچھ ایسے کھلاڑی پید اہوجائیں گے جوکہ نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پاکستان کا نام بین الاقوامی فورم پر روشن کریں گے۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

انٹرسکولز رسہ کشی مقابلے سلوان ٹائیگر نے لٹل سٹار کو 3-0سے شکست دیدی…عظمت

ستوری دبنور نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی جیتنے والے کھلاڑیوں میں مہمان خصوصی تاج محمد ...

ایجوکیشنل گیم ا سکرائبل کے انٹرسکول مقابلے اب مردان اور ابیٹ اباد میں

(سپورٹس لائف رپورٹر) دنیا بھرمیں تیزی سے مقبول ہونیوالے ورلڈ نمبرون ایجوکیشنل گیم ا سکرائبل ...

ڈسٹرکٹ پشاورہائی وہائیرسکینڈری سکولزگرلزسپورٹس فیسٹول پروقارتقریب سے شروع

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمس صوفیہ تبسم تھیں جبکہ ا س موقع ...

رائل شاکر امن سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر

(سپورٹس لائف رپورٹر)رائل شاکر امن سپورٹس فیسٹیول پروقار تقریب کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا،دیر اپر میں ...

صوبائی دارالحکومت پشاور میں پہلاپست قامت سپورٹس فیسٹول شرروع ہوگیا

پشاور(سپورٹس لائف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور میں پہلاپست قامت سپورٹس فیسٹول شرروع ہوگیا،اپنی نوعیت کے پہلے ...