بنیادی صفحہ / کرکٹ / پہلاڈسٹرکٹ پشاورخانم اللہ شہید انڈر16کرکٹ ٹورنامنٹ6اگست سے شروع ہوگا،ملک فرمان علی

پہلاڈسٹرکٹ پشاورخانم اللہ شہید انڈر16کرکٹ ٹورنامنٹ6اگست سے شروع ہوگا،ملک فرمان علی

(سپورٹس لائف رپورٹر)اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد پشاور کے باصلاحیت کرکٹرخانم اللہ شہید کی صلاحیتوں کا اعتراف اور نچلی سطح پر کرکٹرزکو آگے لاناہے . پہلاڈسٹرکٹ پشاورخانم اللہ شہید انڈر16کرکٹ ٹورنامنٹ6اگست سے پشاورجمخانہ گرائونڈ پر شروع ہوگا،جس میں پشاور سے12ٹیمیں حصہ لیںگی،ڈراز کا اعلان 4اگست کو سہ پہر تین بجے کیا جائیگا،ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کیلئے ارگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیکرتیاریاں شروع کردی ہیں۔ان خیالات کااظہار ملک کرکٹ اکیڈمی کے ایم ڈی اور خانم اللہ شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کی ارگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ملک فرمان علی اور سیکرٹری سید حشمت علی شاہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے کھیلے جانیوالے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد ڈسٹرکٹ پشاور کے باصلاحیت کرکٹرخانم اللہ شہید کی صلاحیتوں کا اعتراف کرکے انہیں یاد رکھنااور نچلی سطح پر کرکٹرزکو آگے لانے کے بھر پور مواقع فراہم کرناہے ناکاکہناتھاکہ اس ٹورنامنٹ میں پشاور ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ رجسٹرڈ کھلاڑیوں سمیت وہ کرکٹرز بھی حصہ لے سکتے ہیں جو پشاور کے رہائشی ہیں اور پشاور میں زیر تعلیم ہیں، انہوںنے کہاکہ اس ایونٹ میں 12ٹیمیں شرکت کرہیںگی۔جسکے لئے بھرپور تیاریاں شروع کردی ہیں۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*