بنیادی صفحہ / کبڈی / پشاور میں ہونیوالے پہلے صوبائی کبڈی لیگ کو کامیاب بنانے کیلئے صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کا اجلاس

پشاور میں ہونیوالے پہلے صوبائی کبڈی لیگ کو کامیاب بنانے کیلئے صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کا اجلاس

(سپورٹس لائف رپورٹر)ضلع ناظم محمد عاصم خان نے کہاہے کہ کبڈی ہماراروایتی کھیلوں میں شامل ہیں انکی ترویج وترقی کیلئے اقدامات اٹھائینگے اورصوبائی دارالحکومت پشاور میں ہونیوالے پہلے صوبائی کبڈی لیگ کو کامیاب بنانے کیلئے صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے ۔ان خیالات کاا ظہار انہوںنے صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ارباب نصیر احمد سے انکے آفس میں ملاقات کے دوران کیا،اربان نصیر احمد نے ضلع ناظم کو پشاور میں10اگست سے شروع ہونیوالے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منعقدہونیوالے کبڈی لیگ سے متعلق تفصیلات سے آگا ہ کیااور اس اویونٹ کامیابی سے ہمکنار کرانے کیلئے ان سے تعاو ن کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر ضلع ناظم نے کہاکہ انشاء اللہ کبڈی کے فروغ کیلئے صوبائی ایسوسی ایشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی جائے گی،انکاکہناتھاکہ ضلع حکومت نے پشاور میں کھیلوں کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ نے اب تک یڈمنٹن،کرکٹ،چک بال ،آرچری،باکسنگ،والی بال،فٹ بال،ہاکی،ٹیبل ٹینس،ویٹ لفٹنگ،ہینڈ بال،تھروبال سمیت کئی لاتعدادکھیلوں کے مقابلے منعقدکرائے ہیںجس سے یقیناًضلع میں کھیلوں کوفروغ ملاہے اور انشاء اللہ اس سلسلے کو آئندہ بھی جاری رہے گا۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*