تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کراٹے / جشن آزادی کے حوالے سے خیبرپختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مارشل آرٹس مقابلے

جشن آزادی کے حوالے سے خیبرپختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مارشل آرٹس مقابلے

( عظمت خان)جشن آزادی کے حوالے سے خیبرپختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مارشل آرٹس مقابلوں پر مشتمل آزادی ٹورنامنٹ گذشتہ روز اختتام پذیر ہوا۔مقابلوں میں پچاس سے زائد کھلاڑیوں نے زبردست فن کا مظاہرہ کیا اس موقع پر پروفیسر میر عابد مہمان خصوصی تھے،مقابلوںمیں مختلف کیٹگریز کے کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس کے مظاہرے پر تماشائیوں کے دل جیت لئے۔کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ڈائریکٹوریٹ سپورٹس نے خیبرپختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے چیئرمین الیاس افریدی ، صدر مرتضی حسن اور جنرل سیکرٹری وقاراحمد خان افریدی کو مبارک باد بھی پیش کی ہے ،سیکرٹری وقاراحمد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 14اگست یوم پاکستان کو جوش و جذبے کے ساتھ منایاجارہاہے اور ہم نے بھی اس حوالے سے آزادی کے نام سے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں پچاس سے زائد کھلاڑیوںکو کھیلنے کا موقع ملا،انہوںنے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کی جانب سے ہم سب کو مکمل تعاون حاصل ہے جسکے لئے ہم ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا جنید خان کے شکرگزار ہیں۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*