بنیادی صفحہ / متفرق / چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چمپئیں شپ ،10 ستمبر سے مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ،مصر، ہانگ کانگ، ملائیشیا، آسٹریا اور آئرلینڈ سمیت پاکستان کے کھلاڑی حصہ لیں گے

چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چمپئیں شپ ،10 ستمبر سے مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ،مصر، ہانگ کانگ، ملائیشیا، آسٹریا اور آئرلینڈ سمیت پاکستان کے کھلاڑی حصہ لیں گے


اسلام آباد (خلعت بتول)
چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چمپئیں شپ اسلام آباد: پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف دی ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ 10 ستمبر سے مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن نے چیف آف ائیر انٹرنیشنل اسکواش اور پاکستان انٹرنیشنل وومین اسکواش ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں ٹورنامنٹ 10 ستمبر سے 28 ستمبر تک اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔ڈائریکٹر اسکواش فیڈریشن آفتاب قریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، اسکواش لیجنڈ قمر زمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر اسکواش فیڈریشن آفتاب قریشی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں مصر، ہانگ کانگ، ملائیشیا، آسٹریا اور آئرلینڈ سمیت پاکستان کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ جیتنے والے کھلاڑی کو انعام کی مد میں 30 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔ڈائریکٹر اسکواش فیڈریشن آفتاب قریشی کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں اسکواش کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں اور پاکستان میں اسکواش کا سنہرا دور واپس لائیں گے۔ڈائریکٹر اسکواش فیڈریشن آفتاب قریشی نے کہا کہ پاکستان ایئرفورس اس کام کو ایک قومی فریضہ جان کر سرانجام دے رہی ہے، پی اے ایف کے ساتھ مل کر پاکستان اسکواش میں دنیا پر ایک بار پھر راج کرے گا۔ڈائریکٹر اسکواش فیڈریشن آفتاب قریشی نے بتایا کہ اس سال ورلڈ اسکواش فیڈریشن سے پاکستان میں 19 ٹورنامنٹ کرانے کا کوٹا لیا گیا ہے، وہ پر امید ہیں کہ تمام ٹورنامنٹ احسن انداز میں منعقد کرائیں گے۔ڈائریکٹر اسکواش فیڈریشن آفتاب قریشی نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کی رینکنگ بہت کم ہے اور اسکواش کی بہتری کے لیے انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے کھیلنا ضروری ہے۔جکارتہ ایشین گیمز میں قومی دستے کی مایوس کن کارکردگی پر بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر اسکواش فیڈریشن آفتاب قریشی نے کہا کہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے بالکل مطمئن نہیں ہیں، بین القوامی ایونٹس میں اپنا نام پیدا کرنے کے لیے کھلاڑیوں کو بہت محنت کرنا ہو گی۔ڈائریکٹر اسکواش فیڈریشن آفتاب قریشی نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت کے آنے سے کھیل کے شعبے میں بہتری آئے گی۔پاکستان اسکواش فیڈریشن کے ڈائریکٹر اسکواش فیڈریشن آفتاب قریشی کے مطابق ٹورنامنٹ میں 2کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے الگ الگ ایونٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹس میں شرکت کےلئےغیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ 7 ستمبر سے شروع ہوگا اور غیر ملکی کھلاڑی اسلام آباد میں پریکٹس میچ کھیلیں گے۔

تعارف: Khillat Batool

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*