بنیادی صفحہ / اتھلیٹکس / نیشنل فٹسال چیمپین شپ میںصوبہ خیبرپختونخواکی ٹیم پہلی بارشرکت کرے گی. عابدعلی

نیشنل فٹسال چیمپین شپ میںصوبہ خیبرپختونخواکی ٹیم پہلی بارشرکت کرے گی. عابدعلی

پشاور(سپورٹس لائف) صوبائی ٹیم کے لیے صوبہ بھرمیں ٹرائلزکے انعقاد کا فیصلہ جبکہ پشاورمیں پانچ روز کیمپ بھی لگایاجائے گا۔ نیشنل فٹسال چیمپین شپ کے لیے صوبے کی بہترین ٹیم تشکیل دی جائے گی.
لاہورمیں اگلی ماہ ہونے والی نیشنل فٹسال چیمپین شپ میںصوبہ خیبرپختونخواکی ٹیم پہلی بارشرکت کرے گی صوبائی ٹیم کے لیے صوبہ بھرمیں ٹرائلزکے انعقاد کا فیصلہ جبکہ پشاورمیں پانچ روز کیمپ بھی لگایاجائے گاخیبرپختونخوافٹسال ایسوسی ایشن کااجلاس گذشتہ روز صوبائی صدرعابدعلی کی زیرصدرات پشاورمیں منعقد ہواجس میں نائب صدرعظمت اللہ جنرل سیکرٹری معین الدین،ڈسڑکٹ سوات کے صدرحاجی افراسیاب ،مردان ضلع کے صدرالطاف احمد،دیر کے سیکرٹری عبدالستارپشاورسے حمید اللہ ،بنوں سے نظام الدین اورچترال سے نعیم الدین نے شرکت کی اجلاس سے اپنے خطاب میں عابد علی نے کہاکہ نیشنل فٹسال چیمپین شپ کے لیے صوبے کی بہترین ٹیم تشکیل دی جائے گی اوروکٹری سٹیڈہماراٹارگٹ ہے اگرچے ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے ایسوسی ایشن بھی نئی ہے تاہم ہم اپنی مدد آپ کے تحت تمام مسائل پرقابوپائیںگے سیکرٹر ی معین الدین نے بتایاکہ نیشنل فٹسال چیمئین شپ کے لیے پشاور میں ایک ہفتے کاتربیتی کیمپ لگایاجائے گاکیمپ کامقصدکھلاڑیوں کوفٹسال کے بنیادی اصولوںسے آگاہی فراہم کر ناکھلاڑیوں کومشترکہ طورکھیل کاپلیٹ فارم مہیاکرناہے انہوںنے بتایاکہ دسمبر میں صوبائی چیمپئین شپ بھی پشاورمیںکرانے کاارادہ ہے جبکہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے تعاوں سے انڈر23گیمز میں فٹسال کاشامل کرانے کی بھی بھرپورکوشش کی جائے گی ہمارامطالبہ ہے کہ صوبے میں تیزی سے فروغ پانے والے کھیل کی بھی سرپرستی کی جائے اوراس کوسالانہ گرانٹ بھی دی جائے۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

آل خیبرپختونخوا ایمچور موئے تھائی ٹورنامنٹ کے مقابلے اختتام پذیر

( سپورٹس لائف رپورٹر)9 ویں آل خیبرپختونخوا ایمچور موئے تھائی ٹورنامنٹ کے مقابلے اختتام پذیر ...

آل پاکستان سپیشل پرسن سپورٹس فیسٹول آخری مرحلے میں داخل

(سپورٹس لائف رپورٹر)ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ایبٹ آباد میں جاری 26 واں آل ...

26 ویں آل پاکستان سپیشل پرسن سپورٹس فیسٹول کا آغاز

ملک بھر سے 600 سے زائد مرد وخواتین ایتھلیٹ شرکت کررہے ہیں ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس ...

رمضان المبارک ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول کا آغا زہوگیا،ڈپٹی کمشنر پشاور عمران حامد شیخ نے افتتاح کیا

(سپورٹس لائف رپورٹر)رمضان المبارک ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول کا آغا زہوگیا،طہماس خان گرائونڈ پر کھیلے جانیوالے ...

خیبرپختونخوا سپیشل یوتھ فیسٹیول رنگارنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر

ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ امور نوجوان بابر خان نے تمام فاتح خصوصی اتھلیٹ نوجوانوں میں میڈلز ...