بنیادی صفحہ / ہاکی / پشاور ہاکی کپ کا آغاز ہو گیا ہے . . عظمت خان

پشاور ہاکی کپ کا آغاز ہو گیا ہے . . عظمت خان

پشاور ریڈ نے ایئر فورس کو 2-1 سے شکست دیدی،ماری پیٹرولیم نے پشاور گرین کو ہرایا
پشاور(سپورٹس لائف رپورٹر)پشاور ہاکی کپ گزشتہ روز پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگیا ،افتتاحی روز پشاور ریڈ نے ایئر فورس کو دو ایک جبکہ ماری پیٹرولیم ڈیپارٹمنٹ نے پشاور گرین کو تین ایک سے شکست دیدی ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نائب صدر اور صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد سعید خان نے باقاعدہ طور پر مقابلوں کا افتتاح کیاان کے ہمراہ خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ ‘سیکرٹری جنرل حاجی ہدایت اللہ خان’ سابق اولمپئن منظور الحسن ‘انٹرنیشنل کوچز سید ضیاء الرحمان بنوری’یاسر اسلام سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں’افتتاحی میچ میں پشاور ریڈ نے پاکستان ائرفورس کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی ‘پشاور ریڈ کی طرف سے پہلا گول پینتیسویں منٹ میں زاہد نے سکور کیا ‘پاکستان ائرفورس کی طرف سے شبہاز نے 48 ویں منٹ میںپنلٹی سٹروک کے ذریعے گول کرکے میچ برابر کر دیا ‘پشاور ریڈ نے حملے جاری رکھے جس کے نتیجے میں 58 ویں منٹ میں پشاور ریڈ کے جنید نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلوائی جو آخر تک برقرار رہی ‘دوسرا میچ ماری پیٹرولیم ڈیپارٹمنٹ اور پشاور گرین کے مابین کھیلاگیا جس میں ماری پیٹرولیم ڈیپارٹمنٹ نے تین ایک سے کامیابی حاصل کی ، پشاور گرین کی طرف سے پہلا گول گیارویں منٹ میں جبران نے کیا جس کو 13 ویں منٹ میں ماری پیٹرولیم کی طرف سے عیسیٰ نے برابر کیا ، 26 ویں منٹ میں عبداﷲ جبکہ 36 ویں منٹ میں افراز نے فیلڈ گول کرکے میچ میں تین ایک سے کامیابی حاصل کی۔آج شیڈول کے مطابق اٹھارہ اکتوبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے پشاور ریڈ اور پشاور گرین کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا ‘ سہ پہر تین بجے پی اے ایف اور ماری پٹرولیم کے درمیان مقابلہ ہوگا ‘ کل انیس اکتوبر کو دوپہر دو بجے پی اے ایف اور پشاور گرین کی ٹیمیں کے درمیان ٹاکرا ہوگا ‘ سہ پہر ساڑھے تین بجے ماری پٹرولیم اور پشاور ریڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مقابلے سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جارہے ہیں جس میں پاکستان ائرفورس ‘پشاور ریڈ’پشاور گرین اور ماری پیٹرولیم کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

پشاور ریڈ نے پشاور کپ ہاکی چیمپئن شپ جیت لی….عظمت

(سپورٹس لائف رپورٹر)پشاور ریڈ نے پشاور کپ ہاکی چیمپئن شپ جیت لی گزشتہ روز چیمپئن ...

پی ایچ ایف عہدیداروں میں محاذ آرائی۔اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔ میاں اصغر سلیمی

عظمت خان (سپورٹس لائف) عرصہ ہو چکا، اپنے سسرال جنوبی افریقہ نہیں جا سکا، اس ...

ہاکی چیلنج کپ ، پشاور لائنز اور پشاور گرین نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

( سپورٹس لائف رپورٹر) رمضان سپورٹس فسیٹول کے سلسلے میں جاری ہاکی چیلنج کپ میں ...

پاکستان ہاکی ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے فٹنس لیول بہت کم ہے، فزیکل ٹرینر

یویو ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کا فٹنس لیول 20 پلس ہے، کھلاڑیوں کی100 فیصد فٹنس ضروری ...

خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل

سابق آئی جی سعید خان چیئر مین، سید ظاہر شاہ صدر ، حاجی ہدایت اﷲ ...