بنیادی صفحہ / ہاکی / پشاور ریڈ نے پشاور کپ ہاکی چیمپئن شپ جیت لی….عظمت

پشاور ریڈ نے پشاور کپ ہاکی چیمپئن شپ جیت لی….عظمت

(سپورٹس لائف رپورٹر)پشاور ریڈ نے پشاور کپ ہاکی چیمپئن شپ جیت لی گزشتہ روز چیمپئن شپ کا فائنل پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پر پشاور ریڈ اور ماری پٹرولیم کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا اس موقع پر بریگیڈئر (ر) سلیم نواز ملک مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ‘کرنل (ر)محسن علی’ خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد سعید خان ‘ صدر سید ظاہر شاہ ‘سیکرٹری جنرل حاجی ہدایت اللہ خان’سابق سکواش برٹش چیمپئن اور ورلڈ نمبر ٹو قمرزمان’ سابق اولمپئن منظور الحسن ‘عبدالرئوف ‘انٹرنیشنل کوچز سید ضیاء الرحمان بنوری’یاسر اسلام’ماسٹر خان ‘منظور خان’سعید شاہ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں’ میچ کا آغاز تیزی سے ہوا اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر حملے کئے’میچ کے سترہویں منٹ میں ماری پٹرولیم کی طرف سے وجاہت نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلوائی ‘بیسویں منٹ میں افراز نے گول کرکے برتری دگنی کردی ‘پشاور ریڈ کی طرف سے چوبیسویں منٹ میں انجم نے گول کرکے برتری کم کر دی جبکہ تیسویں منٹ میں زاہد نے گول سکور کرکے میچ برابر کر دیا جو اختتام تک برابر رہا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے پنلٹی سٹروکس دئیے گئے جس میں پشاور ریڈ نے تین جبکہ ماری پٹرولیم نے دو گول سکور کئے اس طرح پشاور ریڈ نے ماری پٹرولیم کے خلاف فائنل میچ میںچار کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی’پنلٹی سٹروکس پر پشاور ریڈ کے زاہد’نعمان اور سنی نے گول کئے جبکہ ماری پٹرولیم کی طرف سے وسیم اور تعظیم نے گول سکور کئے میچ کو سپروائز انٹرنیشنل امپائرز امیر حمزہ اور ہارون رشید نے کیا جبکہ ان کے ساتھ دیگر ٹیکنیکل سٹاف میں ماسٹر خان ‘بختیار خان ‘سلیم نواز ‘نعمان ‘محسن اور ابصار علی شامل تھے۔اس سے قبل ہونیوالے تیسری پوزیشن کے میچ میں پی اے ایف نے پشاور گرین کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی’آخر میں مہمان خصوصی بریگیڈئر (ر)سلیم رضا ملک نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

پشاور ہاکی کپ کا آغاز ہو گیا ہے . . عظمت خان

پشاور ریڈ نے ایئر فورس کو 2-1 سے شکست دیدی،ماری پیٹرولیم نے پشاور گرین کو ...

پی ایچ ایف عہدیداروں میں محاذ آرائی۔اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔ میاں اصغر سلیمی

عظمت خان (سپورٹس لائف) عرصہ ہو چکا، اپنے سسرال جنوبی افریقہ نہیں جا سکا، اس ...

ہاکی چیلنج کپ ، پشاور لائنز اور پشاور گرین نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

( سپورٹس لائف رپورٹر) رمضان سپورٹس فسیٹول کے سلسلے میں جاری ہاکی چیلنج کپ میں ...

پاکستان ہاکی ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے فٹنس لیول بہت کم ہے، فزیکل ٹرینر

یویو ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کا فٹنس لیول 20 پلس ہے، کھلاڑیوں کی100 فیصد فٹنس ضروری ...

خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل

سابق آئی جی سعید خان چیئر مین، سید ظاہر شاہ صدر ، حاجی ہدایت اﷲ ...