بنیادی صفحہ / ٹیبل ٹینس / ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کی تیاری، صوبے بھر سے 16 لڑکیوں کا انتخاب

ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کی تیاری، صوبے بھر سے 16 لڑکیوں کا انتخاب

(سپورٹس لائف رپورٹر) ٹیبل ٹینس کے عالمی کھلاڑی اور خیر سگالی سفیر ابصار علی کی فائونڈیشن نے ٹیبل ٹینس کی خواتین کھلاڑیوں کی تیاری کے لئے صوبے بھر سے 16 لڑکیوں کا انتخاب کرلیا ہے جن کا تعلق پشاور، چترال، کرک، صوابی اور چارسدہ سے ہے۔ ابصار فائونڈیشن کے سرچ آف پرلز پروگرام کا یہ دوسرا مرحلہ ہے جس کے لئے کیمپ لگایا گیا اور لڑکیوں کا انتخاب کیا گیا۔ کیمپ میں لڑکیوں کو ٹیبل ٹینس کا مکمل سامان بھی فراہم کیا گیا بنک آف خیبر کے نائب صدر راحت میاں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخوا عزیز اللہ خان اور ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت اللہ نے منتخب کھلاڑیوں میں سامان تقسیم کیا۔ ابصار علی کا کہنا ہے کہ منتخب لڑکیوں کی تربیت کے لئے دسمبر سے تین مہینے کا کیمپ شروع ہوگا جس کے لئے چین سے انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے کوالیفائیڈ لیول تھری کوچ بلایا جائے گا تاکہ کھلاڑیوں کو عالمی ضروریات کے مطابق تربیت دی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ کا مقصد ٹیبل ٹینس کے لئے عالمی معیار کی کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہے تاکہ بین الاقوامی مقابلوں میں ملک وصوبے کا نام روشن کیا جاسکے اور ٹیبل ٹینس کے عالمی ٹائٹل جیت کر دیگر کھلاڑیوں کو اس طرف راغب کیا جائے۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

11واں نیشنل بینک انٹرزونل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز

(سپورٹس لائف رپورٹر) 11واں نیشنل بینک انٹرزونل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ ایک رنگارنگ تقریب کے ...

ماسٹر کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز

( سپورٹس لائف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ماسٹر کپ ...

خیبرپختونخوا کی ابصار علی کا دبئی انٹر نیشنل ٹیبل ٹینس مقابلوں میں شاندار کارکردگی

کھیلوں کے سفیر کی حیثیت سے ٹاپ برج الخلیفہ ‘زید دبئی چیریٹی’برج العرب ‘رائل ڈیٹس ...

پشاور( سپورٹس رپورٹر) خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام رمضان ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ...

ٹیبل ٹینس کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان نے باضابطہ افتتاح کیا

پشاور (سپورٹس لائف رپورٹر) خیبر پختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خواتین انڈر ...