بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس نیوز / انٹرسکولز رسہ کشی مقابلے سلوان ٹائیگر نے لٹل سٹار کو 3-0سے شکست دیدی…عظمت

انٹرسکولز رسہ کشی مقابلے سلوان ٹائیگر نے لٹل سٹار کو 3-0سے شکست دیدی…عظمت

ستوری دبنور نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی جیتنے والے کھلاڑیوں میں مہمان خصوصی تاج محمد نے انعامات تقسیم کئے ،
( سپورٹس لائف رپورٹر) انٹرسکول رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر فائنل مقابلے میں سلوان ٹائیگر نے لٹل سٹار کو 3-0سے شکست دیکر ٹرافی جیت لیا ، ستوری دبنور نے تیسری پوزیشن حاصل کی فائنل کے اختتام کے موقع پر مہمان خصوصی صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد تھے جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ عبدالحق پرنسپل شہیدوہاب الدین سلوان ہائر سیکنڈری سکول پشاورصدر، محمد اقبال ڈی پی ای شہید وہاب الدین سلوان سکول ، ٹیکنیکل آفیشلز میں یوسف خان ، اعجاز محمد ، عزیز خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ، خیبر پختونخوارسہ کشی ایسو سی ایشن کے تعاون سے شہید وہاب الدین سلوان انٹرسکول پشاورکینٹ کے زیراہتمام انٹرسکول رسہ کشی مقابلے گز شتہ روز منعقدہوئے جس میں گولڈن پرل ، شائنگ سٹار ، لٹل سٹار ، وارئیر ، سلورسٹار ، ستوری دبنور لکی سٹار اور سلوان ٹائیگرکی ٹیموں نے مقابلوں میں حصہ لیا ، جس میں لٹل سٹار نے شائنگ سٹار کو 3-0سے شکست دیکر فائنل کیلئے کو الیفائی کرلیا جبکہ دوسرے سمی فائنل میں سلوان ٹائیگر نے ستوری دبنور کو ہراکر فائنل تک رسائی حاصل کرلیا فائنل مقابلے میں سلوان ٹائیگر نے لٹل سٹار کو 3-0سے شکست دیدی ، آخر میں مہمان خصوصی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر تاج محمد خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ،

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

ایجوکیشنل گیم ا سکرائبل کے انٹرسکول مقابلے اب مردان اور ابیٹ اباد میں

(سپورٹس لائف رپورٹر) دنیا بھرمیں تیزی سے مقبول ہونیوالے ورلڈ نمبرون ایجوکیشنل گیم ا سکرائبل ...

ڈسٹرکٹ پشاورہائی وہائیرسکینڈری سکولزگرلزسپورٹس فیسٹول پروقارتقریب سے شروع

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمس صوفیہ تبسم تھیں جبکہ ا س موقع ...

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا جنید خان نے سال2019ء کو کھیلوں کا سال قراردیا ہے.

(سپورٹس لائف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا جنید خان نے سال2019ء کو کھیلوں کا سال قراردیا ...

رائل شاکر امن سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر

(سپورٹس لائف رپورٹر)رائل شاکر امن سپورٹس فیسٹیول پروقار تقریب کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا،دیر اپر میں ...

صوبائی دارالحکومت پشاور میں پہلاپست قامت سپورٹس فیسٹول شرروع ہوگیا

پشاور(سپورٹس لائف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور میں پہلاپست قامت سپورٹس فیسٹول شرروع ہوگیا،اپنی نوعیت کے پہلے ...