بنیادی صفحہ / اتھلیٹکس / خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے ثمرات سامنے آرہے ہیں،کائنات گل

خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے ثمرات سامنے آرہے ہیں،کائنات گل

اگر وفاقی سطح پر بھی سرپرستی کی گئی توخواتین کھلاڑی بھی کاکردگی دکھائینگے، انٹر زونل گرلز کالجز کے اتھلیٹکس ایونٹ میں گولڈمیڈلز جیتنے والی کائنات کی گفتگو
(سپورٹس لائف رپورٹر) پشاور سمیت خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے ثمرات سامنے آرہے ہیں، کئی دیگرکھلاڑیوں کیساتھ ساتھ ضلع مردان سے کائنات گل کی صورت میں باصلاحیت اتھلیٹ بھی سامنے آئی ہیں جنہوں نے ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکے زیر انتظام جاری انٹر زونل گرلز کالجز سپورٹس فیسٹول کی مناسبت سے منعقدہ اتھلیٹکس ایونٹ میں گولڈ تین گولڈ میڈلز اپنے نام کرچکی ہیں،جنکے مطابق انڈر23گیمز سمیت اور اسطرح ہائیرایجوکیشن کی جانب سے مختلف گیمز تواتر کیساتھ مواقع ملنے سے انکے کھیل میں نکھارآگیاہے،یقیناًمجھ سمیت کئی دیگر خواتین کھلاڑیوں کو بھی خودکومنوانے کے مواقع میسر ہورہے ہیں،جنکے مثبت نتائج نکلیں گے ۔گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شیخ ملتون ٹاؤن مردان کی سیکنڈ ایئر کی طالبہ کائنات نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انڈر23گیمزمیں بھی حصہ لیکر شاندار پرفارمنس دکھائے جسکے بعد کالج کی ڈائریکٹر یس سپورٹس سلمیٰ فاروق نے مجھے ٹریننگ دیکر میرے کھیل میں مزید نکھار پیداکیاجن کی بدولت آج مردان زون کیلئے تین گولڈ اور کئی سلورمیڈلز لیکر مردان کی کامیابی میں کردار اداکیا۔انکاکہناتھاکہ وہ اتھلٰٹیکس کیساتھ ساتھ باسکٹ بال ،بیڈمنٹن اورکرکٹ کی بھی بہترین کھلاڑی ہیں ،تاہم انکی تمام تر توجہ اتھلیٹکس میں آگے بڑھنے اور نام بنانے پر ہے ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی مردان بورڈ کے انٹر کالجز گرلزسپورٹس مقابلوں میں گولڈمیڈلز جیتے ہیں اور بے درپے ان کامیابیوں کے باعث ان کا حوصلہ بڑھ گیاہے۔کائنات گل نے کہاکہ خواتین کالجز کی سطح تواترکیساتھ کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے سے باصلاحیت خواتین کھلاڑی سامنے آئیں گی ،کیونکہ تعلیمی ادارے کھیلوں کے فروغ میں نرسری کا درجہ رکھتی ہیں،خواتین بہت باصلاحیت ہیں تاہم ان کی حوصلہ افزائی کی اشد ضرورت ہے اگر وفاقی حکومت اورپاکستان سپورٹس بورڈ کی سطح پربھی ان ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کی گئی تو انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب بین الاقوامی کھیلوں کے میدانوں میں خیبر پختونخواکی خواتین کھلاڑی صوبے اور پاکستان کا نام روشن کرسکیں گی

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*