بنیادی صفحہ / باسکٹ بال / خیبر پختونخوا باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل فقیر محمد اعوان صدر ر

خیبر پختونخوا باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل فقیر محمد اعوان صدر ر

(سپورٹس لائف رپورٹر) خیبر پختونخوا باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات آئندہ چار سال کیلئے مکمل ہوگئے، انتخابی اجلاس پشاور میں فقیر محمد اعوان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تمام ڈویژن کے نمائندوں نے نئی کابینہ کا انتخاب کیاپاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی طرف سے ڈاکٹراوج ظہور، خیبر پختونخوا سپورٹس بورڈ کے شاہ فیصل اور اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقاربٹ اورالیاس آفریدی نے بطور مبصر شریک ہوئے۔نتائج کے مطابق فقیر محمد اعوان کو صدر، دین محمد کو سینئر نائب صدر، پیر اظہار، محمد رفیق، نجمہ قاضی اور محمد روشن کو نائب صدور، راجمیل خان جنرل سیکرٹری، شازیہ اسلم، اکبر خان اور نوشین کو ایسوسی ایٹ سیکرٹریز، نذیر خان کو خزانچی اور عاصم شیراز کو افسر تعلقات عامہ منتخب کیا گیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی میں مردان، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور، بنوں، ہزارہ اور کوہاٹ کے نمائندے شامل ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب صدر فقیر محمد اعوان نے کہا کہ صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن فروری میں انٹر ڈویژنل باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے علاوہ کوچنگ کورس کا بھی انعقاد کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے ہمیشہ صوبے میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ کیلئے کام کیا اور گزشتہ دو ر میں ریکارڈ مقابلوں کا انعقاد کیا اور انشاء اﷲ یہ سلسلہ آئندہ بھی اسی طرح جاری رہیگا،

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*