بنیادی صفحہ / فٹ بال / تبدیلی کپ فٹبال ‘شینواری کلب نے پی کے 72 ٹائیگرز کو شکست دیدی

تبدیلی کپ فٹبال ‘شینواری کلب نے پی کے 72 ٹائیگرز کو شکست دیدی

(سپورٹس لائف رپورٹر)پشاور کے طہماس فٹبال سٹیڈیم پر جاری تبدیلی کپ فٹبال لیگ کے سلسلے میں گزشتہ روز دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا ‘گزشتہ روز ہونیوالے پہلے میچ میں شینواری کلب نے پی کے 72 ٹائیگرز کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی‘میچ کا واحد گول 72 ویں منٹ میں شینواری کلب کی طرف سے حسنین نے کیا ‘ گزشتہ روزمیچ کے موقع پرڈائریکٹر سپورٹس قبائلی اضلاع محمد نواز خان مہمان خصوصی تھیں ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر حنیف خان ‘ چیف آرگنائزر شاہد خان شینواری ‘ولی خان ‘ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ ‘صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل راجہ عبدالباسط کمال ‘محمد نواز اورکزئی سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں دونوں ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا ‘تاہم شینواری کلب کی ٹیم نے قدرے بہتر کارکردگی دکھائی اور موقع ملتے ہی گیند کو جال میں پہنچا دیا اور ان کی برتری آخری وقت تک برقرار رہی۔دوسرے میچ میں نارتھ وزیرستان نے باجوڑ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی باجوڑ کی طرف سے ضیاء اللہ نے دسویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلوائی جبکہ نارتھ وزیرستان کی طرف سے جمیل خان نے پینتیسویں اور رضا اللہ نے 55 ویں منٹ میں گول سکور کئے ریفری کے فرائض امین اللہ ‘انور خان اورذاکر خان نے سرانجام دئیے جبکہ میچ کمشنر سید امتیاز علی شاہ تھے ‘اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر سپورٹس قبائلی اضلاع محمد نواز خان نے کہا کہ مثبت سرگرمیوں کا انعقاد نوجوانوں کو برائیوں سے دور کرتا ہے اور اس قسم کے مقابلوں سے انہیں آگے جانے میں مدد ملتی ہے انہوں نے کہا کہ فٹبال لیگ کے انعقاد سے اچھا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور ہمیں اچھے کھلاڑی ملیں گے انہوں نے چیف آرگنائزر شاہد خان شینواری کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ فٹبال کے فروغ وترقی کے لئے ہم سب کو مل کرکام کرنا چاہئے انہوں نے انہیں اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*