بنیادی صفحہ / ہاکی / پاکستان کو پرو ہاکی لیگ سے نکال باہر پھینکنے کا فیصلہ

پاکستان کو پرو ہاکی لیگ سے نکال باہر پھینکنے کا فیصلہ

اسلام آباد (سپورٹس لائف) ایف آئی ایچ نے رواں ماہ ہونے والے پرو ہاکی لیگ کے پہلے ایڈیشن کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کو ایونٹ سے نکال باہر کیا ہے، ایف آئی ایچ نے یہ فیصلہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے آج موصول ہونے والی اس اطلاع کے بعد لیا گیا ہے جس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ اور اس ایونٹ کی انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا کہ چند نا گزیر وجوہات کے باعث پی ایچ ایف اپنی ٹیم بروقت نہیں بھیج سکے گا اور ارجنٹائن۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ابتدائی تین میچوں میں حصہ نہیں لے سکے گا۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایف آئی ایچ اور پرو ہاکی لیگ کی انتظامیہ نے ایونٹ کا شیڈول خراب ہونے سے بچانے کے لئے پاکستان کو ایونٹ ہی سے نکال باہر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایف آئی ایچ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹائری ویلی کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے عین ایونٹ سے قبل اس فیصلہ اطلاع کے بعد ایف آئی ایچ کے پاس کوئی راستہ نہیں بچا تھا کہ وہ پاکستان کی اس ایونٹ میں نکال باہر کریں تاہم انہوں نے اس حوالے سے اپنے رد عمل میں کہا کہ وہ اس ایونٹ میں شریک دیگر ٹیم مینجمنٹس کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے ایونٹ کے آخری لمحے میں شیڈول میں تبدیلی کے معاملہ کو لیکر ایف آئی ایچ کے ساتھ تعاون کیا

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*