بنیادی صفحہ / ٹینس / پاکستان بین الاقوامی ایونٹ کے لئے محفوظ ملک ہے

پاکستان بین الاقوامی ایونٹ کے لئے محفوظ ملک ہے

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے ڈائیریکٹر ڈیویلپمنٹ لوکا سنٹیلی نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی ایونٹ کے لئے محفوظ ملک ہے، تربیت یافتہ کوچز کے بغیر ٹینس کی ترقی ناممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے گذشتہ روز دلاور عباس ٹینس کمپلیکس میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا، اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سرپرست سینیٹر دلاور عباس اور سیکرٹری جنرل کرنل(ر) گل رحمان بھی موجود تھے، انہوں نے کہاکہ پہلی دفعہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے، پاکستان ٹینس میں صحیح سمت پر ہے اور پاکستان سے چاہتے ہیں کہ ٹینس کو مزید مضبوط کرے۔ انہوں نے کہاکہ
آن لان اکیڈمی کچھ عرصہ بعد شروع کریں گے۔امید ہے صدر آئی ٹی ایف بھی پاکستان آئیں گے، انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن دنیا میم ٹینس کی ترقی چاہتی ہے اور پی ٹی ایف میں ٹینس کورٹ عالمی سطح کے ہیں ان میں زیادہ سے مقابلوں کا انعقاد ہونا چاہئے۔ انہوں نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر کو پاکستان میں ٹینس کی ترقی کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدرسلیم سیف اللہ نے کہاکہ
لوکا کے ساتھ دلی تعلقات ہیں اورمیڈیا کا تعاون بے حد ضروری ہے، میڈیا کے تعاون کا شکریہ گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لوکا کی ٹینس میں خدمات کسی سی ڈھکی چھپی نہیں۔
امید ہے دوبارہ پاکستان آئیں گے اور ملک کے دوسرے شہروں کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ
وزیراعظم عمران خان خود کھلاڑی ہیں اور ان کی قیادت میں پاکستان نے عالمی سطح پر حکمرانی کی ہے پاکستان نے سکواش، کرکٹ سمیت ہر کھیل میں نام پیدا کیا۔ خواجہ افتخار، اعصام الحق جیسے ٹینس سٹار پیدا کئے۔ اور سکواش میں جان شیر خان اور جہانگیر خان نے کئی برسوں تک دینا پر حکمرانی کی ہے انہوں نے کہا کہ
غلطی ز ندگی کا حصہ لیکن پوری کوشش کریں گے اپنا فرض ادا کرنے کی۔ سلیم سیف اللہ نے کہا کہ ڈیوس کپ کا کامیابی سے انعقاد ہماری کاوشوں کا ثبوت ہے اور گروپ ون کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خزانہ خالی ہے، اور مزید فنڈز کی ضرورت ہے اورامید ہے آئی ٹی ایف تعاون کرے گا۔انفراسٹرکچر اور کوچز کے لئے مزید تعاون چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی جوان ٹینس میں دن بدن پڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ 300 سے زائد کلب ہیں، امید ہے صدر آئی ٹی ایف جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے کھلاڑیوں کے پاس ٹینس سے متعلق ٹرینر ہی نہیں،لوکا سینٹلی نے کہا کہ ہم سپورٹ کرنا چاہتے ہیں ہر سطح پر، ٹینس کی ترقی ہماری مقصد ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2019 میں 20 ملین تک سٹریٹجک معاملات پر خرچ کریں گے۔ ایشیا میں ٹینس کی اہمیت سے واقف ہیں اور بنکاک میں پاکستان کوچز شرکت کریں گے۔ ٹرینر کے لئے ریفریشر کورسز کرنا لازمی ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں لوکا سنٹیلی نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی ایونٹ کے لئے محفوظ ملک ہے اورپاکستان میں گزشتہ عرصے میں 3 بین الاقوامی سطح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد اسکا ثبوت ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی ٹی ایف کے پاس اتنا فنڈ نہیں کہ فیفا کی طرح فنڈز فراہم کر سکے۔آئی ٹی ایف کی طرف سے ڈیوس کپ کے لئے 18 ملین ڈالر مختص ہیں، پریس کانفرنس سے قبل انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے ڈائیریکٹر ڈیویلپمنٹ لوکا سنٹیلی نےپاکستان ٹینس فیڈریشن دورہ اورلوکا سنٹیلی نے پی ٹی ایف میں نیشنل ٹریننگ سینٹر اور نئے ٹینس کورٹ کا افتتاح بھی کیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سے ان کو شیلڈ بھی دی گئی

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*