تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / پابندی کا شکار کپتان سرفراز احمد وطن واپس پہنچ گئے

پابندی کا شکار کپتان سرفراز احمد وطن واپس پہنچ گئے

پرستاروں نے سرفراز احمد کے حق میں پوسٹر اٹھائے ہوئے تھے،
کراچی: آئی سی سی کی پابندی کے شکار قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جنوبی افریقا سے وطن واپس پہنچ گئے۔
جنوبی افریقی بیٹسمین پر دوران میچ نسلی تعصب پر مبنی جملے کسنے پر آئی سی سی نے سرفراز احمد پر 4 میچز کی پابندی عائد کررکھی ہے جس کی وجہ سے انہیں پروٹیز کے خلاف ون ڈے سیریز ادھوری چھوڑ کر وطن واپس لوٹنا پڑا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پابندی لگنے کے بعد سرفراز کو پہلی دستیاب فلائٹ سے پاکستان آنے کی ہدایت کی تھی، سرفراز احمد کراچی کے ایئرپورٹ پہنچے تو وہاں موجود پرستاروں نے کپتان کے حق میں نعرے بازی سے ان کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے سرفراز احمد پر 4 میچوں کی پابندی لگادی
پرستاروں نے سرفراز احمد کے حق میں پوسٹر اٹھائے ہوئے تھے اور وہ مسلسل کپتان کے حق میں نعرے لگا رہے تھے، ایئرپورٹ پر موجود میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو میں سرفراز احمد نے کہا کہ مجھ سے جو غلطی ہوئی اس پر معافی مانگ چکا ہوں جب کہ آئی سی سی نے جو مناسب سمجھا وہ کیا ۔
کپتان کا کہنا تھا کہ میرا دفاع کرنا اور واپس بلانا پی سی بی کا اچھا فیصلہ تھا،5 ماہ سے مستقل کرکٹ کھیل رہا ہوں اب پی ایس ایل پر پوری توجہ دوں گا۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*