بنیادی صفحہ / فٹ بال / تبدیلی کپ فٹبال لیگ ‘جنگل خیل کلب کوہاٹ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

تبدیلی کپ فٹبال لیگ ‘جنگل خیل کلب کوہاٹ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

سپورٹس رپورٹر)تبدیلی فٹبال لیگ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جنگل خیل کلب کوہاٹ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پی اے نارتھ وزیرستان کلب کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی رابعہ بصری ،صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل راجہ عبدالباسط کمال چیف آرگنائزر شاہد خان شینواری ،ولی خان سمیت دیگر اہم شخصیات اوردس ہزار سے زائد تماشائی موجود تھیں‘تھماس خان فٹبال سٹیڈیم میں جاری تبدیلی فٹبال لیگ کاپہلا سیمی فائنل جنگل خیل کلب کوہاٹ اور پی اے نارتھ وزیرستان ٹیموں کے مابین کھیلاگیا جو کہ کافی سنسنی خیز رہا دونوں ٹیموں نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے پہلے ہاف میں جنگل خیل کلب کی طرف سے پہلا گول دسویں منٹ میں رسول نے کیا جس کو نارتھ وزیرستان کیطرف سے مصطفیٰ نے دوسرے ہاف کے 41 ویں منٹ میں گول کرک میچ ایک ایک گول سے برابر کیا ، کھیل کے 89 ویں منٹ میں جنگل خیل کلب کی طرف سے دوسرا گول منصور نے کرکے میچ میں دو ایک سے کامیابی حاصل کی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی مہمان خصوصی تھے جن کا دونوں ٹیموں کے ساتھ تعارف کرایا گیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا عموماً لوگ زیادہ تر کرکٹ کا شوق رکھتے ہیں لیکن آج فٹبال کا گراؤنڈ بھرا ہوا دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی کہ کافی عرصے بعد پشاور میں فٹبال کا ایک میگا ایونٹ منعقد ہوا جس میں انٹر نیشنل کھلاڑی کھیل رہے ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن ہے ہم چاہتے ہیں کہ صوبے میں سپورٹس، کلچر اور ٹوروزم کو فروغ ملے ۔اگر پشاور میں فٹبال کے انٹرنیشنل کھلاڑی کھیل سکتے ہیں تو دیگر کھیلوں کے انٹر نیشنل کھلاڑی بھی یہاں آکر کھیل سکتے ہیں ۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*