بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس نیوز / ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام 12فروری کولاہورمیں ہونیوالے

ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام 12فروری کولاہورمیں ہونیوالے


ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام 12فروری کولاہورمیں ہونیوالے ریلوے انٹرڈویژنل چیمپین شپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ایشین جیم میں گزشتہ روز شوئنگ کاانعقاد کیاگیا ریلوے ڈویژنل سپورٹس انچارج ڈویژنل ٹرانسپورٹ افیسر(ڈی ٹی او)انورسعادات مروت کی خصوصی ہدایت پر ریلوے کے سینئرتن ساز مجیب الرحمن یوسفزئی نے لاہور میں ہونیوالے مقابلوں کیلئے8تن سازوں کو منتخب کیا ان میں محمدیوسف،ملک احسان،محمدذیشان، شہریارشاہ،کامران خان،مظہر علی ،عالمزیب اوراسماعیل خان شامل ہیں جو مختلف کٹیگریزمیں پشاورکی نمائندگی کرینگے شوئنگ میں سابق مسٹرپاکستان احمدخان نے خصوصی طو رپر شرکت کی اورتن سازوں کو مختلف مہارتوں سے متعلق مشورے دئیے اس موقع پر خیبرپختونخواباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے جائنٹ سیکرٹری سعیدالرحمن ،جیم کے صدر حیدرخان،حفیظ ارحمن ،ملک عمار،عنایت اللہ(بلیک بلڈہرڈآن)جمل خان اور دیگربھی موجودتھے شوئنگ میں حصہ لینے والوں سے مجیب الرحمن نے کہاکہ انشاء اللہ پشاورکے تن سازچیمپئن شپ میں گولڈمیڈل جیتیں گے اور جیتنے والوں کو ہیڈکوارٹر سے اپرول ملے گا اوران کیلئے سالانہ وظیفہ جاری کیاجائیگا جس کی توثیق ڈی ٹی او انورسعادات مروت نے کردی ہے۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*