تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے انتخابات مکمل

سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے انتخابات مکمل

اعجاز احمد صدر،اختشام بشیرسینئر نائب صدر عمران یوسفزئی جنرل سیکرٹری اور عاصم شیراز فنانس سیکرٹری منتخب 
صوبائی وزیر برائے کھیل و سیاحت محمد عاطف کا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے میڈیا سنٹر کا دورہ
سپورٹس رائٹرز کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد، کھیلوں کی ترقی میں ایسوسی ایشن کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے
سپورٹس رائٹرزایسوسی ایشن نے کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، قمرزمان
سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن نے جمہوری انداز میں انتخابی مرحلہ مکمل کیا،نومنتخب کابینہ کو مبارکباد، بخارشاہ باچا
پشاور( سپورٹس رپورٹر)اعجاز احمد کو سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا بلا مقابلہ صدر اور عمران یوسفزئی کو جنرل منتخب کرلیا گیا۔ انتخابات الیکشن کمیشن کے ارکان شاہد آفریدی اور اعجاز بٹ کی نگرانی میں ہوئے،پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری ایاز رضا نے مبصر کے فرائض انجام دیئے۔ سکواش کے سابق عالمی چیمپئن قمر زمان اور پریس کلب کے صدر سید بخار شاہ نے میڈیا سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی۔ دیگر عہدیداروں میں احتشام بشیر سینئر نائب صدر، نادر خواجہ اور عظمت اللہ نائب صدور، عاصم شیراز فنانس سیکرٹری، قادر خان جائنٹ سیکرٹری، سعد بن اویس ایسوسی ایٹ سیکرٹری، ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان میں امجد عزیز ملک، کلیم قریشی، شکیل الرحمٰن، آصف شہزاد، شہاب الدین، شہزاد محمود، مسرت اللہ، محمد نعیم اور شیبا حیدر شامل ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر برائے کھیل ، سیاحت و امور نوجوانان محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے، اگلے پانچ سال میں صوبہ بھر میں ایک ہزار کھیلوں کے میدان بنائے جائیں گے۔ صوبائی وزیر کھیل نے گزشتہ روز قیوم سپورٹس کمپلیکس میں واقع میڈیا سنٹر کا دورہ کیا اور خیبر پختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے بعد منتخب ہونے والی کابینہ سے ملاقات اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی۔ان کے ہمراہ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان،ڈائریکٹر یوتھ اسفندیار خٹک سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔سینئروزیرکا کہنا تھا کہ صوبے میں کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے سپورٹس رائٹرزایسوسی ایشن کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں جہاں کہیں سرکاری زمین موجود ہے اس پر سب سے پہلا حق نوجوانوں کا ہے کہ وہ اس پر کھیلیں۔ انہوں نے سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی صحافت سے وابستہ افراد کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔
سکواش کے سابق عالمی چیمپئن اورکے پی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان نے کہا ہے کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی میں خیبر پختونخوا سپورٹس رائٹرز کا کردار نمایاں ہے،وہ گزشتہ روزمیڈیا سنٹر میں سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے بعد نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دے رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ امید ہے آئندہ بھی سپورٹس رائٹرز کھیل اور کھلاڑیوں کے مسائل اجاگر کرتی رہے گی۔ اس موقع پر فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہد خان شنواری اور پشاور پریس کلب کے نومنتخب صدر بخار شاہ باچا نے بھی سپورٹس رائٹرز کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*