بنیادی صفحہ / فٹ بال / ویٹرنز انٹرنیشنل اور کے پی انٹرنیشنل کی ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ

ویٹرنز انٹرنیشنل اور کے پی انٹرنیشنل کی ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ

پشاور(سپورٹس رپورٹر)پشاور میں جاری تبدیلی کپ فٹبال لیگ میں گزشتہ روز ویٹرنز انٹرنیشنل اور کے پی انٹرنیشنل کی ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ منعقد ہوا جس میں دونوں ٹیموں میں انٹرنیشنل فٹبالرز نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی محمود جان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ چیف آرگنائزر شاہد خان شینواری ‘ولی خان ‘ڈی ایس او پشاور جمشید بلوچ ‘میچ کمشنر سید امتیاز علی شاہ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں‘ویٹرنز انٹرنیشنل ٹیم میں امتیاز بٹ ‘سرور ٹیڈی ‘ذکریا خان ‘ارشد گجر‘ہارون یوسف ‘اللہ نواز ‘جمشید خان‘صفی اللہ جیسے انٹرنیشنل پلیئرز نے شرکت کی امتیاز بٹ کو برازیلین کوچ نے جنرل آف پاکستان ایوارڈ نے نوازاتھاان کھلاڑیوں نے 1980 کی دہائی میں انٹرنیشنل لیول پر قومی پرچم بلند کیا پاکستان کی طرف سے انٹرنیشنل سطح پر گولڈ میڈل جیتے اور زیادہ گول کرنے کے ریکارڈ بھی قائم کئے جبکہ کے پی انٹرنیشنل ٹیم میں بھی انٹرنیشنل پلیئرز میں عتیق خان‘ وارث ‘خالد خان‘ محمد انور ‘نجیب اللہ ‘ارشد خان‘عاجز غفور عاجز‘شاہد خان‘ یعقوب خان ‘محمد جمشید ‘سکندر خان‘ پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان گوہر زمان ‘کرنل(ر)نعمان خان ‘ارشد خان‘طاہر خان جیسے کھلاڑیوں نے شرکت کی دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز میچ تین تین گول سے برابر رہا ویٹرنز انٹرنیشنل کی طرف سے اللہ نواز ‘محمد سرور اور ذکریا جبکہ کے پی انٹرنیشنل کی طرف سے عتیق خان نے دو جبکہ وارث نے ایک گول سکور کیا آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*