بنیادی صفحہ / متفرق / پی ایس ایل، کر کٹ دیوانوں کا جنون عروج پر

پی ایس ایل، کر کٹ دیوانوں کا جنون عروج پر

دبئی ( سپورٹس لائف) کر کٹ دیوانوں کا جنون عروج پر، پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ میلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن کا آغاز آج (جمعرات کو) ہوگا جو 42 دن جاری رہے اور دو ملکوں کے پانچ شہروں میں کھیلا جائے گا. ایونٹ کی افتتاحی تقریب رات.45 8 بجے شروع ہوگی جس میں جنون گروپ، فواد خان اور آئمہ بیگ سمیت دیگر فنکار پرفارم کریں گے۔ تقریب میں پرفارم کرنے والے امریکی فنکار پٹ بل نے شرکت سے معذرت کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ طیارے میں فنی خرابی کے باعث رنگا رنگ تقریب کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔
تقریب کے بعد ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کے فرائض اس بار محمد سمیع کو سونپے گئے ہیں جب کہ اسکواڈ میں لیوک رونچی، حسین طلعت، فہیم اشرف، آصف علی، این بیل، فلپ سالٹ، صاحبزادہ فرحان، رومان رئیس، سمٹ پٹیل، شاداب خان، کیمرون ڈیلپورٹ، ظفر گوہر، وقاص مقصود، موسیٰ خان، ناصر نواز شامل ہیں۔
لاہور قلندرز کی قیادت محمد حفیظ کریں گے، جن کے پاس اے بی ڈویلیئرز، فخر زمان، کارلوس بریتھ ویٹ، کوری اینڈرسن، حارث سہیل، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، یاسر شاہ، اینٹون ڈیوچ، راحت علی، سندیپ لیمیچن، آغا سلمان، سہیل اختر، عمیر مقصود اور محمد عمران جیسے کرکٹر ہیں۔
ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کے کھلاڑی دبئی پہنچ گئے، گزشتہ روز ملتان سلطانز کے شاہد آفریدی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ریلے روسو دبئی پہنچے۔ آسٹریلوی لیگ اسپنر فواد احمد بھی دبئی پہنچنے والوں میں شامل ہیں، اسی طرح کراچی کنگز کے کولن انگرام نے بھی دبئی پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرلیا۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلیں جائیں گے اور فائنل سمیت آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گی۔
متحدہ عرب امارات کے تین شہر دبئی، ابوظہبی اور شارجہ 26 میچز کی میزبانی کریں گے جب کہ فائنل سمیت 5 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور 3 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*