بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس نیوز / پی ایس ایل 4 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جاری

پی ایس ایل 4 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جاری

دبئی (سپورٹس لائف) رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 4 کا آغاز ہوگیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں پاکستانی فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تو غیر ملکی گلوکاروں نے بھی شائقین کے دال چرالیے۔
افتتاحی تقریب کا آغازچیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مختصر تقریر کے ساتھ ہی ہوگیا۔ سب سے پہلے ایک سیاہ فام بینڈ نے پرفارم کیا جس کے بعد آئمہ بیگ اور شجاع حیدر نے نازیہ حسن کا’ ڈسکو دیوانے ‘ گا کر شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔جنون بینڈ کو عرصے بعد سٹیج پر دیکھ کر شائقین کرکٹ یہ کہنے پر مجبور ہوگئے ’ یار بنا دل میرا نئیں لگدا‘۔بینڈ نے جب ’ ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار‘ گایا تو شائقین کا جوش و جنوں آسمان کی بلندیوں پر پہنچ گیا۔گلوکار و اداکار فواد خان نے پی ایس ایل فور کا اینتھم گا کر تقریب کو چار چاند لگادیے۔فواد خان کی پرفارمنس کے دوران ہی جب پی ایس ایل کی ٹیموں نے میدان میں اینٹری ماری تو شائقین کا جوش و جذبہ مزید بڑھ گیا۔ٹیموں کی آمد کے ساتھ شاندار آتشبازی ہوئی تو آسمان رنگین ہوگیا۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*