بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس نیوز / دوسری انٹر نیشنل سائیکلنگ ،عبیدہ نے میدان مار لیا

دوسری انٹر نیشنل سائیکلنگ ،عبیدہ نے میدان مار لیا

اسلام اباد ( سپورٹس لائف ) ایران کے تاریخی شہر کرمان میں کھیلی جارہی دوسری انٹر نیشنل سائیکلنگ ٹور ولائیت کرمان کے دوسرے روز ہونے والےسکریچ ایو نٹ کے پہلے مرحلے میں جو کہ 97 کلو میٹر پر محیط تھا۔ میں اردن کے کھلاڑی عبیدہ نادال نے اپنے نام کرلیا ۔ جبکہ دوسری پوزیشن اصفہان کے سائیکلسٹ کیارش نادری نے جبکہ تیسری پوزیشن خراسان کے سائیکلسٹ داود محمد آبادی نے اپنے نام کی۔ پاکستانی سائیکلسٹ حبیب اللہ ساٹھ کھلا ڑیوں میں سے 22 ویں نمبر پر رہے۔

اس ایونٹ میں میزبان ایران کی سات ٹیموں کرمان مس۔شہر دار ی کرمان ۔شہر دار ی بم۔ بہارستان کرمان۔ یزد ۔ اصفہان ۔تہران۔ خراسان رضوی کے علاوہ پاکستان ۔آزربائیجان۔عراق ۔اردن اور عمان کی ٹیموں کے کھلاڑی بھی شرکت کر رہے ہیں۔گذشتہ روز ایونٹ کے پہلے مرحلے میں ٹیم ٹائم ٹرائل میں شہر داری کرمان پہلے نمبر ۔آزر بائیجان دوسرے اور عراق کی ٹیم نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی تھی۔جبکہ پاکستان کی ٹیم آٹھویں نمبر پر رہی۔ تھی۔

کل چار مارچ کو سکریچ ریس کا دوسرا مر حلہ منعقد ہوگا ۔ کرمان بائی پاس جنگل گیم کے نام سے منسو ب یہ مر حلہ 58۔8 کلو میٹر پر محیط ہوگا۔ ایونٹ پانچ مارچ تک جاری رہے گا۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*