بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس نیوز / قومی کھلاڑی ابوبکر محمود کو ایوارڈ دینے کا اعلان

قومی کھلاڑی ابوبکر محمود کو ایوارڈ دینے کا اعلان

ایشیئن ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سال 2018 کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی کا ایوارڈ قومی کھلاڑی ابوبکر محمود,ڈپلومہ آف میرٹ ایوارڈ پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر جبکہ بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ غلام غوث کو دیا گیا.
لاہور(سپورٹس لائف) ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستانی ہاکی کھلاڑی ابوبکرمحمود کو سال 2018کےابھرتے ہوئے کھلاڑی کا ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا.جبکہ بھارت کی وومن کھلاڑی کو ابھرتی ہوئی خاتون کھلاڑی لالریم سیامی کو ایوارڈ دیا گیا. پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر ڈپلومہ آف میرٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا. پاکستان کے ہی غلام غوث اور انڈیا کے سریندر ڈھلوں کو ایشین ہاکی فیڈریشن میں اپنے شعبہ جات میں بہترین کاوشیں کرنے پر بیسٹ پرفارمنس کے ایوارڈ دیئے.جبکہ انڈیا کے ہرمن پریت سنگھ پلیئر آف دی ایئر قرار پائے.تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی فیڈریشن کے کانگریس اجلاس کے اختتام پر تقریب ایوارڈ نامزدگی منعقد ہوئی.مزکورہ تقریب میں ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستانی کھلاڑی ابوبکرمحمود کو 2018کےابھرتے ہوئے کھلاڑی کے طور پر ایوارڈ دینے اک اعلان کیا گیا. انڈیا کی وومن کھلاڑی لالریم سیامی کو ابھرتی ہوئی خاتون کھلاڑی کا ایوارڈ ملا. پاکستان کے غلام غوث اور انڈیا کے سریندر ڈھلوں کو ایشین ہاکی فیڈریشن میں اپنے شعبہ جات میں بہترین کاوشیں ادا کرنے پر بیسٹ پرفارمنس کا ایوارڈ ملا کرنے کا ایوارڈ ملا.انڈیا کے ہرمن پریت سنگھ پلیئر آف دی ایئر قرارپائے.بہترین خاتون پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جاپان کی وومن ہاکی کھلاڑی شہوری ایکاوا کے نام ہوا.ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ڈپلومہ آف میرٹ کے لئے نومنتخب شدہ نائب صدر ایشین ہاکی فیڈریشن و پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر ڈپلومہ آف میرٹ کے حقدار قرار پائے جبکہ انکے علاوہ مسٹر لیوژینگ، مس لولو، مسٹر شیرک اور کیپٹن طالب الوہبی کو بھی ڈپلومہ آف میرٹ کے ایوارڈ کیلئے منتخب کیا. بہترین میزبان کا خطاب بنگلہ دیش اور کوریا کو دیا گیا.بنگلہ دیش کو 2017 میں منعقد کئے گئے ہیرو ایشیاء کپ جبکہ کوریا کو وومن ایشین چیمپینز ٹرافی کی شاندار میزبانی کرنے ہر یہ ایوارڈ دیئے گئے.اومان کو ایشین چیمپینز ٹرافی کرانے پربہترین کریایٹیو میزبان کا ایوارڈ دیاگیا.

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*