بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / سیکرٹری پاکستان کبڈی فیڈریشن رانا محمد سرور نے سٹی گورنمنٹ گرلز کالج پشاور کا دورہ کیا

سیکرٹری پاکستان کبڈی فیڈریشن رانا محمد سرور نے سٹی گورنمنٹ گرلز کالج پشاور کا دورہ کیا

پشاور (عارف محمود خان، نمائندہ سپورٹس لائف) سیکرٹری پاکستان کبڈی فیڈریشن رانا محمد سرور نے سٹی گورنمنٹ گرلز کالج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صوبائی ایسوسی ایشن کے سٹی گرلز کالج میں طالبات کے کبڈی کیمپ میں شریک کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کبڈی فیڈریشن کے تعاون سے صوبے میں خواتین کبڈی کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے اور خیبر پختونخوا میں خواتین کبڈی گیم کے فروغ کیلئے ریفری و کوچنگ کے کورس کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں میں ٹیکنیکل کورس میں مختلف کالجز کی سپورٹس لیکچررز کو مدعو کرینگے، جبکہ دوسرے مرحلے میں طالبات کی ٹریننگ سمیت مختلف مقابلوں کا انعقاد کیاجائے گا۔

دورے پر رانا محمد سرور کی خواتین کبڈی سے متعلق ڈائریکٹر سپورٹس نجمہ ناز قاضی، کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید سلطان بری اور کالجز کی سپورٹس لیکچررز سے مختلف پہلووں پر گفتگو ہوئی۔ پشاور میں کالجز کی سپورٹس لیکچررز کے ٹیکنیکل آفیشلز کورس سے متعلق محکمہ کھیل اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے بھی رابطہ کیا گیا۔

رانا محمد سرور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے خیبر پختونخوا خصوصا پشاور کے تعلیمی اداروں میں خواتین کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جنہیں سامنے لانے کیلئے یہ کورس موثر ثابت ہوگا۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*