بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے سکیورٹی آفیشلز کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے سکیورٹی آفیشلز کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

لاہور (عارف محمود خان، سپورٹس لائف) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے پاکستان دورے سے قبل انکے سکیورٹی ماہرین ریگ ڈیکاسن اور ڈیوڈ سینئر نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہیں محکمہ داخلہ کی جانب سے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

وینیوز کا جائزہ اور مختلف اداروں سے بریفنگ لینے کے لیے دونوں سکیورٹی ماہرین ریگ ڈیکاسن اور ڈیوڈ سینئر پاکستان کے دورے پر ہیں، پہلے مرحلے میں انہیں قذافی اسٹیڈیم میں ڈریسنگ رومز اور گراؤنڈ کامعائنہ کرایا گیا۔

دونوں سکیورٹی ماہرین نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ظفر نصر اللہ کی زیرصدارت ایک اجلاس میں بھی شرکت کی جس میں سی سی پی او غلام محمود نے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں ظفر نصر اللہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، ٹیم کے روٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

اس موقع پر نیوزی لینڈ ٹیم کے سکیورٹی انچارج نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں نے ستمبر اور اکتوبر میں پاکستان آنا ہے جن کے میچز لاہور اور راولپنڈی میں ہونے ہیں۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*