بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / احسان مانی کی معذرت، وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کیلئے دونام تجویز کردیے

احسان مانی کی معذرت، وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کیلئے دونام تجویز کردیے

اسلام آباد ( عارف محمودف خان ، سپورٹس لائف ) چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے عہدے میں توسیع لینے سے معذرت کر لی، اس حوالے سے احسان مانی کا کہنا ہے کہ وہ اس عہدے پر مزید کام نہیں کرسکتے اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے احسان مانی کے فیصلے سے متعلق تصدیق کردی۔ بورڈ کے نئے چیئرمین کی تقرری کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے چیئرمین پی سی بی کیلئے دو نام تجویز کیے ہیں، وزیراعظم نے رمیز راجہ اور اسد علی خان کو نامزد کیا ہے، وزیراعظم عمران خان کے بھیجے گئے ناموں پر بورڈ آف گورنرز حتمی فیصلہ کرے گا۔ بورڈ آف گورنرز آئندہ چند دنوں میں الیکشن کے ذریعے نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کرے گا۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجہ الیکشن میں نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے مضبوط امیدوار ہوں گے۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*