بنیادی صفحہ / باکسنگ / ورلڈ باکسنگ ایسوسیشن کے WBA ٹائٹل کے لیے پاکسانی باکسر بلال مسعود نے کوالیفائی کر لیا

ورلڈ باکسنگ ایسوسیشن کے WBA ٹائٹل کے لیے پاکسانی باکسر بلال مسعود نے کوالیفائی کر لیا

اسلام آباد ( عارف محمود خان، سپورٹس لائف ) ورلڈ باکسنگ ایسوسیشن کے WBA ٹائٹل کے لیے پاکسانی باکسر بلال مسعود نے کوالیفائی کر لیا ہے. پروفیشنل باکسنگ کونسل کے زیر اہتمام ہونے والے ایونٹ کا انعقاد UAE میں کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کے مقابلوں میں پاکستانی باکسر بلال مسعود کا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے باکسر سچن ڈیکول سے 12 ستمبر کو ہوگا۔ WBA چمپیئن شپ میں پاکستان، بھارت، ارجنٹائن، امریکہ، کولمبیا، تھائی لینڈ، فل پائن اور کیوبا کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

سپورٹس لائف سے گفتگو کرتے ہوئے بلال مسعود نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل فورم پر پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے، ٹورنامنٹ میں خصوصا بھارت کے خلاف اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔ محمد بلال نے اپنے پروفیشنل کیرئر کا آغاز 2017 میں کیا اور 2017 میں ہی اپنا پہلا ٹائٹل بھی جیتا جبکہ وہ 2018 میں تین ٹائٹلز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

اگر محمد بلال مسعود ایونٹ میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے تو پاکستان پہلی بار ورلڈ باکسنگ ایسوسیشن کا WBA ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے گا۔ ایونٹ کا آغاز 11 ستمبر سے ہو گا۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*