بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / قومی اسکواڈ کا پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ آج کھیلا جائے گا

قومی اسکواڈ کا پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ آج کھیلا جائے گا

اسلام آباد (عارف محمود خان, نمائندہ سپورٹس لائف) قومی کرکٹ ٹیم کا ونڈے اسکواڈ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلے گا۔ پریکٹس میچ کے لیے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو دو ٹیموں میں تقسیم کر لیا گیا ہے۔

ٹیم وائیٹ کی قیادت بابراعظم اور ٹیم گرین کی قیادت شاداب خان کریں گے۔ ٹیم وائیٹ میں بابراعظم کے علاوہ عبداللہ شفیق، سعود شکیل، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، عثمان قادر اور محمد حسنین شامل ہیں۔

جبکہ ٹیم گرین میں کپتان شاداب خان کے علاوہ امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، افتخار احمد، فہیم اشرف، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

پریکٹس میچ کا آغاز شام 5:30 بجے ہوگا

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*