بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنا آفیشل مرچنڈائز اسٹور کھول لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنا آفیشل مرچنڈائز اسٹور کھول لیا

اسلام آباد (عارف محمود، خان، نمائندہ سپورٹس لائف) شائقینِ کرکٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آن لائن مرچنڈائز اسٹور سے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 1992 کی جرسی خرید سکیں گے۔ پی سی بی کے مرچنڈائز پروگرام کے تحت آج سے آن لائن بکنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ پی سی بی کا آن لائن اسٹور http://www.shop.pcb.com.pk پر دستیاب ہوگا۔

ورلڈ کپ 1992 کی جرسی پی سی بی کی لیگیسی سیریز کا پہلا ایڈیشن ہوگا ۔ بورڈ کا سب سے پہلے اس جرسی کو لانچ کرنے کا مقصد اپنی اس تاریخی اور شاندار کامیابی کی یاد تازہ کرنا ہے. اس فتح نے ملک میں کھیل کا ایک نیا کلچر متعارف کروایا، جس نے بہت سے افراد کو کھیل کی جانب راغب کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اسٹور سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی موجودہ شرٹس اور کیپس بھی خریدی جا سکتی ہیں۔

ورلڈ کپ 1992 کی ایک عظیم کہانی یہ بھی ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے عمران خان جو اب پی سی بی کے پیٹرن ان چیف ہیں ان کی قیادت میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔پی سی بی کے نئے چئیرمین رمیز راجہ بھی اس اسکواڈ کا حصہ تھے۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*