بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / نیوزی لینڈ کو آئی سی سی کے فورم پر ملیں گے، رمیز راجہ

نیوزی لینڈ کو آئی سی سی کے فورم پر ملیں گے، رمیز راجہ

اسلام آباد (عارف محمود خان، نمائندہ سپورٹس لائف) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کی جانب سے سیریز منسوخ کرنے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے، مجھے فینز اور کھلاڑیوں کے لیے بہت افسوس ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے واپسی کا یکطرفہ فیصلہ کیا اور اس معاملے میں انکی طرف سے کچھ شیئر نہ کرنا انتہائی مایوس کن ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو اب ہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*